قصور پولیس نے مقابلے بعد مغوی خواجہ سرا کو بازیاب کروالیا، چار ملزمان گرفتار

قصور پولیس نے چند روز قبل اغوا ہونے والی خواجہ سرا سونو کو مبینہ مقابلے کے بعد بازیاب کرواکر چار افراد کو حراست میں لے لیا ہے، ملزمان نے پولیس ٹیم پر فائرنگ بھی کی جوابی فائرنگ میں 2 ملزمان زخمی بھی ہوئے

قصور پولیس نے مبینہ مقابلے کے بعد مغوی خواجہ سرا "سونو” کو بازیاب کرواکر چار افراد کو حراست میں لے لیا ہے ۔ ملزمان نے چند روز قبل خواجہ سرا سونو کو اغوا کیا تھا ۔

پنجاب کے شہر قصور میں  پولیس نے  چند روز قبل اغوا ہوئی خواجہ سرا سونو  کو مبینہ  مقابلے کے بعد بازیاب کروا لیا  ہے  جبکہ چار ملزمان کو بھی حراست میں لے لیا گیا ہے ۔

یہ بھی پڑھیے

چونیاں میں چار اوباش نوجوانوں کی خواجہ سراء سے گن پوائنٹ پر بدفعلی

قصور کے تحفظ سینٹر میں مغوی سونو کے اغوا کی درخواست پر تھانہ اے ڈویژن پولیس کی کامیاب کاروائی کی۔ پولیس نے  مغوی خواجہ سرا مقابلے کے بعد بازیاب کروالیا ہے ۔

حکام کے مطابق کوٹ رادھاکشن  میں ملزمان کے ساتھ پولیس مقابلے بعد بعد  مغوی خواجہ سرا سونو  بازیاب کروالیا جبکہ  اس دوران چار اغوا کاروں کو بھی گرفتار کیا گیا ہے ۔

چند روز قبل ملزمان نے تھانہ اے ڈویژن کے علاقے  سے خواجہ سرا سونو کو اغوا کر لیا تھا  جس کی  رپورٹ   تحفظ سینٹر میں درج کروائی گئی جس پر پولیس نے کارروائی کی ۔

پولیس نے کارروائ کے دوران 2 ملزمان کو گرفتار کیا جن کی نشاندہی پر  پولیس  ٹیم  نے کوٹ رادھاکشن میں کارروائی کی  جس پر ملزمان نے  پولیس پارٹی  پر فائرنگ کردی ۔

ملزمان کی جانب سےفائرنگ کے جواب میں  پولیس نے بھی فائرنگ کی جس کے نتیجے میں 2 ملزمان زخمی ہوگئے ۔ پولیس نے زخمی اغوا کاروں کو حراست میں لے لیا ہے ۔

پولیس ٹیم نے اغوا کاروں کے چنگل سے مغوی خواجہ سرا کو بازیاب کروایا جس پر ڈی پی او قصور طارق عزیز سندھو نے پولیس ٹیم شاباشی  دیتے ہوئے نقد انعام کا اعلان کیا ۔

متعلقہ تحاریر