مریم نواز اور رانا ثناء کے خلاف ایف آئی آر درج کرنے کی درخواست دائر

پی ٹی آئی کی جانب سے درخواست ریس کورس پولیس اسٹیشن میں جمع کرائی گئی تھی اور اسے اویس احمد نے دائر کیا ہے ، جوکہ عمران خان کے گھر کے سیکورٹی ہیڈ ہیں۔

عمران خان کی زیر قیادت پاکستان تحریک انصاف نے سابق وزیر اعظم نواز شریف کی صاحبزادی مریم نواز شریف اور وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ کے خلاف ایف آئی آر درج کرنے کا مطالبہ کردیا ہے۔

پاکستان تحریک انصاف نے چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کے گھر زمان پارک پر پولیس حملے کے خلاف مقدمہ درج کرنے کی درخواست دے دی ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق درخواست پاکستان مسلم لیگ (ن) کی سینئر نائب صدر مریم نواز ، وفاقی وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ ، نگراں وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی اور آئی جی پنجاب کے خلاف دی گئی ہے۔

یہ بھی پڑھیے

ظالموں کے خلاف عوام کے صبر کا پیمانہ لبریز ہو رہا ہے، فواد چوہدری

پانچ کردار آج بھی عمران خان کی سہولت کاری کررہے ہیں، میاں جاوید لطیف

پی ٹی آئی کی جانب سے درخواست ریس کورس پولیس اسٹیشن میں جمع کرائی گئی تھی اور اسے اویس احمد نے دائر کیا ہے ، جوکہ عمران خان کے گھر کے سیکورٹی ہیڈ ہیں۔

درخواست میں کم از کم 18 پولیس افسران کو نامزد کیا گیا تھا، درخواست میں اویس احمد نے ریڈ کی  تمام تفصیلات بتائی ہیں۔

درخواست میں عمران خان کی لاہور رہائش گاہ کے نگراں نے عمران خان کے سیکورٹی گارڈ کے پاس لائسنس یافتہ اسلحہ کی تفصیلات بھی فراہم کی ہیں۔

درخواست میں کہاگیا ہےکہ پولیس ریڈ کے بعد گھر سے قیمتی اشیاء غائب ہیں ، سیکورٹی عملے کی 50 ہزار سے زائد نقدی ، 10 سوٹ یونیفارم، اے ٹی ایم کارڈ وغیرہ غائب ہوگئے۔ پولیس نے بھاری نفری کے ساتھ  14 اور 15 مارچ کی درمیانی شب زمان پارک پر چھاپہ مارا تھا۔ پولیس کی جانب سے یہ کارروائی توشہ خانہ کیس اور جج کو دھمکیاں دینے کے کیس میں عمران خان کے خلاف دو ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری ہونے کے بعد شروع کی گئی۔

واضح رہے کہ پی ٹی آئی کی جانب سے اس کارروائی کا آغاز حکمران اتحاد کی جانب سے پاکستان تحریک انصاف کو ممکنہ طور پر "دہشت گرد تنظیم” ڈکلیئرڈ کیے جانے کے خدشے بعد کیا گیا ہے۔

متعلقہ تحاریر