ججز کے خلاف وڈیو بیان کے بعد پرویز الہیٰ کے ساتھی محمد خان بھٹی کو ضمانت مل گئی

اینٹی کرپشن اسٹیبلشمنٹ (اے سی اے ) بہاولنگر کی عدالت نے سابق وزیراعلیٰ پنجاب کے سابق پرنسپل سیکرٹری محمد خان بھٹی  ضمانت منظور کی ہے،گزشتہ روز ملزم نے ایک وڈیو بیان میں اعلیٰ عدالتوں کی ججز کی تحریک انصاف سے قربت کے راز افشا کیے تھے

بہاولنگر ڈویژن کی اینٹی کرپشن کورٹ کے اسپیشل جج  ضیااللہ گجر نے سابق وزیر اعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الہیٰ کے پرنسپل سیکرٹری محمد خان بھٹی کی 2، دو لاکھ روپے کے مچلکے کے عوض ضمانت منظور کرلی

اینٹی کرپشن اسٹیبلشمنٹ (اے سی اے )  کی عدالت نے سابق وزیراعلیٰ پنجاب کے سابق پرنسپل سیکرٹری محمد خان بھٹی  ضمانت منظور کی ہے ۔  ملزم پر 250 ملین روپے کی بے ضابطگیوں کا الزام  ہے ۔

یہ بھی پڑھیے

محمد خان بھٹی کے انکشافات: عدلیہ کے خلاف نئی سازش تیار

محمد خان بھٹی کے وکیل کے مطابق چوہدری منظور وڑائچ کے مطابق ان کے موکل کے  خلاف مبینہ طور پر غیر منصفانہ ذرائع سے کمائے گئے 250 ملین روپے کی سرمایہ کاری کے الزام میں مقدمہ درج  ہے ۔

وڑائچ نے بتایا کہ اے سی ای حکام نے دعویٰ کیا تھا کہ بھٹی کو پولیس نے کوئٹہ سے گرفتار کیا اور ڈی جی اے سی ای سہیل ظفر چٹھہ کی ہدایات پر رحیم یار خان لایا گیا جو خود رحیم یار خان میں موجود تھے۔

یاد رہے کہ گزشتہ روز پرویز الہیٰ کے پرنسپل سیکرٹری محمد خان بھٹی کی ایک وڈیو منظر عام پر آئی تھی جس میں انہوں نے مبینہ طور پر  تحریک انصاف کے اعلیٰ عدالتوں کے ججز کے رابطے کا انکشاف کیا تھا ۔

محمد خان بھٹی نے اپنے وڈیو بیان میں سپریم کورٹ اور ہائی کورٹ کے ججز سے متعلق گفتگو میں بتایا کہ  اعلیٰ عدالتوں کے ججز تحریک انصاف کے خلاف کیسز میں انہیں بھر پور  ریلیف فراہم کر رہے ہیں۔

محمد خان  بھٹی نے اپنے وڈیو بیان میں اعلیٰ عدالتوں کے ججز سے تعلقات بنانے کے معاملات بھی سامنے لائے۔ سپریم کورٹ کے جج مظاہر نقوی کے بیٹوں کو انہوں نے ان کا فرنٹ مین بھی قرار دیا تھا ۔

پرویز الہیٰ کے سابق پرنسپل سیکرٹری نے لاہور ہائی کورٹ کے جسٹس شاہد کریم سے متعلق کہا تھا کہ  ان سے میرے بہت پرانے ذاتی تعلقات ہیں ۔ہم دونوں کے بچے بھی ایک ہی اسکول میں پڑھتے ہیں۔

واضح رہے کہ چوہدری پرویز الہٰی کے قریبی ساتھی محمد خان بھٹی کو کوئٹہ پولیس نے 2 مارچ کو بلوچستان سے حراست میں لیا تھا  جس کے بعد ڈی جی اینٹی کرپشن پنجاب کی ہدایت پر انہیں لا ہور منتقل کیا گیا ۔

یہ بھی پڑھیے

نیب کیسزمیں بھی عمران خان کو لاہور ہائی کورٹ سے 10 روز کا ریلیف مل گیا

محمدخان بھٹی کے خلاف اینٹی کرپشن میں 80 کروڑ روپے کی کرپشن کا مقدمہ درج ہے۔محمدخان بھٹی کے خلاف تقرر و تبادلوں میں رشوت اور ترقیاتی منصوبوں میں بھاری کمیشن وصول کرنے کا الزام ہے۔

اینٹی کرپشن نے محمد خان بھٹی کی نشاندہی پر انکے آبائی گھر منڈی بہاوالدین پر چھاپہ مارا اور  مختلف محکموں کی اہم دستاویزات قبضے میں لے لیں اور  گھر میں چھپائے گئے  کروڑوں  روپے کی  رقم بھی بر آمد کی گئی ۔

متعلقہ تحاریر