پولیس اور عدالتوں سے مایوس شہریوں نے کالی پل پر عوامی عدالت لگالی

پنجاب کے شہر قصور میں تھانہ صدر کی حدود کالی پل کے قریب شہریوں نے مویشی چاروں کو رنگے ہاتھوں پکڑ کر  اپنی عدالت خود ہی لگالی ، عوام کی چوروں کی خوب پٹائی لگائی

پنجاب کے شہر قصور میں تھانہ صدر کی حدود میں  پولیس  سے مایوس شہریوں نے اپنی عدالت لگالی ۔ عوام کی کثیر تعداد نے مویشی چوروں کو پکڑ کر سرے عام تشدد کا نشانہ بنایا ۔

پنجاب کے شہر قصور میں تھانہ صدر کی حدود کالی پل کے قریب شہریوں نے مویشی چاروں کو رنگے ہاتھوں پکڑ کر  اپنی عدالت خود ہی لگالی ، عوام کی چوروں کی خوب پٹائی لگائی ۔

یہ بھی پڑھیے

قصور پولیس نے مقابلے بعد مغوی خواجہ سرا کو بازیاب کروالیا، چار ملزمان گرفتار

قصور کے شہریوں کے مطابق علاقے میں مسلسل مویشی چوری کی وارداتوں سے تنگ آکر پولیس کی مدد طلب کی گئی تاہم پولیس کی جانب سے تاحال کوئی کارروائی نہیں کی گئی ۔

پولیس کی جانب سے عدم  کارروائی سے مایوس شہریوں نے کالی پل کے قریب  مویشی چوروں کو رنگے ہاتھوں پکڑ کر عوامی عدالت لگا اور  مبینہ چوروں کو  تشدد کا نشانہ بنایا  گیا ۔

شہریوں نے کہا کہ  ان دونوں کو مویشی چوری کرکے ہوئے رنگے ہاتھوں پکڑا ہے  جبکہ پولیس کو متعدد درخواستیں دینے کے باوجود چوروں کے خلاف کارروائی نہیں کی جاتی ہے ۔

متعلقہ تحاریر