تحریک انصاف کا مینار پاکستان جلسہ: لاہور کے داخلی اور خارجہ راستے سیل

لاہور کی ضلعی انتظامیہ کے حکم پر پنجاب پولیس نے مینار پاکستان کی جانب جانے والے تمام راستوں کو کنٹینرز لگا کر بند کردیا ہے۔

پاکستان تحریک انصاف کے مینار پاکستان جلسے میں رکاوٹ ڈالنے کے لیے لاہور کی ضلعی انتظامیہ نے شہر کے داخلی اور خارجہ راستوں کو کنٹینرز لگا کر بند کردیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق ضلعی انتظامیہ نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنماؤں اور کارکنان کو مینار پاکستان جلسے میں شرکت سے روکنے کے لیے شاہدرہ سے راوی پل پر کنٹینرز لگا داخلی اور خارجہ راستوں کو سیل کردیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیے

ضلعی انتظامیہ نے پی ٹی آئی کو مینار پاکستان پر جلسہ کرنے کی مشروط اجازت دے دی

سپریم کورٹ بار اور لاہور ہائیکورٹ بار نے پنجاب میں الیکشن کا التوا مسترد کردیا

میڈیا رپورٹ کے مطابق شاہ عالم چوک ، باساں والا چوک کو دونوں اطراف سے سیل کردیا گیا ہے جبکہ ریلوے اسٹیشن سے مینار پاکستان جانے والے تمام راستوں کو بند کردیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ پاکستان تحریک انصاف ، چیئرمین عمران خان کی قیادت میں مینار پاکستان پر سیاسی پاور شو کرنے جارہی ہے ، ضلعی حکومت کی جانب سے جلسے کی اجازت تو دی گئی تھی ، لیکن اس کے باوجود رات گئے ضلعی حکومت کی جانب سے پولیس کو ٹاسک دیا گیا تھا جس کے بعد پولیس نے کنٹینرز کی پکڑ دھکڑ شروع کردی۔

پولیس نے ضلعی حکوم تکے حکم پر مینار پاکستان کو جانے والی  اہم شاہراہوں کو سیل کرنا شروع کردیا۔ پولیس نے داتا دربار اور اردو بازار کو بھی کنٹینرز لگا کر بند کردیا ہے۔

واضح رہے کہ تین روز قبل ڈپٹی کمشنر لاہور رافعہ حیدر نے پاکستان تحریک انصاف کو مینار پاکستان پر جلسہ کرنے کی مشروط اجازت دی تھی ، جس کا باقاعدہ اجازت نامہ کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا تھا۔

ڈپٹی کمشنر لاہور رافعہ حیدر نے ضلعی انتظامیہ کی جانب سے پی ٹی آئی سے حلف لینے کے بعد اجازت دی گئی تھی۔ حلف نامے کے مطابق جلسے کی انتظامیہ اسٹیج، خواتین اور تمام انکلوژز کی سیکورٹی کی ذمہ دار ہو گی۔

حلف نامے کے مطابق جلسہ انتظامیہ تمام متعلقہ علاقہ میں بلاتعطل بجلی فراہمی یقینی بنائے گی۔ عدلیہ اور اداروں کی خلاف تقاریر کی اجازت نہیں ہوگی۔

متعلقہ تحاریر