ہوٹل مالکان کی چاندنی؛ لاہور ہائیکورٹ نے رات بھر کاروبار کی اجازت دے دی

لاہور ہائیکورٹ نے شہر میں ہوٹال اور ریسٹورنٹس مالکان کو افطار سے لیکر صبح سحری تک کاروبار کی اجازت دے دی،  عدالت نے پہلے رات 11 بجے تک کی اجازت دی تھی

لاہور ہائیکورٹ نے رمضان المبارک میں ہوٹل اور ریسٹورنٹس کے اوقات کار میں تبدیلی کرتے ہوئے افطار سے صبح سحری تک کاروبار کرنے کی اجازت دے دی ہے ۔

لاہور ہائیکورٹ میں اسموگ کے خاتمے سے متعلق دائر دراخوستوں پر سماعت ہوئی۔ ایک درخواست گزار کے وکیل نے کہا کہ اگر رات 11 بجے پوتل بند کریں تو صبح سحری پر کیسے کھولیں ؟۔

یہ بھی پڑھیے

وفاقی حکومت کا تمام مارکیٹیں رات ساڑھے آٹھ بجے اور شادی ہال دس بجے بند کرنے کا فیصلہ

یاد رہے کہ لاہور ہائیکورٹ نے اسموگ کے تدارک کے لیے لاہور میں ہوٹل اور ریسٹورنٹس کو رات 10 بجے بند کرنے کا حکم جاری کیا تھا تاہم تاجروں کی درخواست پر اس میں 11 بجے تک توسیع کردی گئی تھی۔

اس سے قبل، توانائی کے تحفظ کے لیے ایک اور کوشش میں، حکومت پاکستان نے ملک بھر میں مارکیٹیں، اور ریستوراں رات 8 بجے بند کرنے کا فیصلہ کیا ہے، جب کہ شادی ہالز کو رات 10 بجے تک تقریب جاری رکھنے کی اجازت ہوگی۔

متعلقہ تحاریر