عمران خان کے خلاف درج مقدمات کی تفصیلات کے لیے لاہور ہائی کورٹ کا لارجر بینچ تشکیل
چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ جسٹس علی باقر نجفی کی سربراہی میں پانچ رکنی لارجر بینچ درخواست پر سماعت کرے گا۔
لاہور ہائی کورٹ نے چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کے خلاف درج مقدمات کی تفصیلات کے لئے دائر درخواست پر لارجر بنچ تشکیل دے دیا۔
لاہور ہائی کورٹ نے پی ٹی آئی کے سربراہ عمران خان کی درخواست پر 5 رکنی لارجر بنچ تشکییل دے دیا ہے۔
چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ جسٹس علی باقر نجفی کی سربراہی میں پانچ رکنی لارجر بنچ تشکیل دیا گیا ۔
یہ بھی پڑھیے
لاہور ہائیکورٹ کی عمران خان کو سیکورٹی کے لیے ایس پی سیکورٹی سے رجوع کرنے کی ہدایت
سابق وزیراعظم عمران خان کا فول پروف سیکیورٹی کیلئے لاہور ہائیکورٹ سے رجوع
لارجر بینچ میں جسٹس مس عالیہ نیلم ، جسٹس طارق سلیم شیخ ، جسٹس انوارالحق پنوں اور جسٹس محمد امجد رفیق شامل ہیں۔
جسٹس طارق سلیم شیخ نے عمران خان کی درخواست پر لارجر بنچ تشکیل دینے کی سفارش کی تھی
چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ باقر علی نجفی نے عمران خان کی درخواست پر لارجر بنچ تشکیل دینے کی منظوری دی ہے۔
عمران خان نے اپنے خلاف درج مقدمات کی تفصیل کے لئے لاہور ہائیکورٹ سے رجوع کررکھا تھا۔









