لاہور ہائی کورٹ نے شہباز گل کو بیرون ملک جانے کی اجازت دے دی

جسٹس محمد امیر بھٹی نے شہباز گل کی درخواست کو منظور کرتے آئندہ سماعت پر وفاقی حکومت سے جواب طلب کرلیا ہے۔

لاہور ہائی کورٹ نے پاکستان تحریک انصاف کے سینئر رہنما شہباز گل کا نام ای سی ایل سے نکالنے کا حکم دیتے ہوئے انہیں چار ہفتوں کے لیے بیرون ملک جانے کی اجازت دے دی ہے۔

لاہور ہائی کورٹ نے ایک مرتبہ شہباز گل کو بیرون ملک جانے کی اجازت دے دی ہے۔ شہباز گل کا نام ای سی ایل سے نکالنے کی درخواست پر وفاقی حکومت سے جواب طلب کرلیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیے 

لاہور ہائیکورٹ کا پنجاب حکومت کو ویمن ایکٹ پر فوری عملدرآمد کا حکم

لاہور ہائیکورٹ میں نواز شریف کی تقاریر پر پابندی یقینی بنانے کی درخواست

چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ محمد امیر بھٹی کی صدارت میں تین رکنی بینچ نے سماعت کی۔ دوران سماعت وفاقی وکیل کا کہنا تھا کہ شہباز گل کے خلاف اسلام آباد میں مقدمات درج ہیں۔ کمشنر اسلام آباد کی استدعا پر شہباز گل کا نام ای سی ایل میں ڈالا گیا تھا۔

وفاقی وکیل کا کہنا تھا کہ یہ معاملہ اسلام آباد کا ہے عدالت کو سماعت کا اختیار نہیں۔

شہباز گل کی جانب سے درخواست میں موقف اختیار کیا گیا تھا کہ ان کا نام سیاسی بنیادوں پر ای سی ایل میں ڈالا گیا تھا۔

اس موقع پر چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ نے وفاقی وکیل سے استفسار کیا کہ کس بنا پر نام ای سی ایل میں ڈالا گیا ہے اور کون سے ایسی وجوہات ہوتی ہیں جن کی بنیاد پر نام ای سی ایل میں ڈالنے کا فیصلہ کیا جاتا ہے۔

اس پر سرکاری وکیل نے کہا کہ ان جواب جمع کرانے کی مہلت دی جائے ، تاہم عدالت نے شہباز گل کو ایک مرتبہ بیرون ملک جانے کی اجازت دیتے ہوئے ان کا نام ای سی ایل سے نکالنے کا حکم دے دیا۔ اور وفاقی حکومت کو آئندہ سماعت پر جواب جمع کرانے کا حکم دے دیا۔

متعلقہ تحاریر