کروڑوں روپے کی کرپشن میں ملوث سابق پرنسپل سیکریٹری محمد خان بھٹی بری

گوجرانوالہ کی مقامی عدالت کے سینئر سول جج مسرور عاشق نے محکمہ اینٹی کرپشن کو محمد خان بھٹی کو مقدمے سے سے ڈسچارج کرنے کا حکم دے دیا۔

گوجرانوالہ کی مقامی عدالت کے سینئر سول جج مسرور عاشق نے محکمہ اینٹی کرپشن کو محمد خان بھٹی کو مقدمے سے سے ڈسچارج کرنے کا حکم دے دیا۔

گوجرانوالہ کی عدالت نے سابق وزیراعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الہیٰ کے پرنسپل سیکریٹری محمد خان بھٹی کے خلاف درج مقدمے سے بری کرنے کا حکم دے دیا۔

یہ بھی پڑھیے 

ن لیگ کا سپریم کورٹ بینچ پر اعتراض، اسد عمر نے ماضی قریب یاد دلا دیا

بابر اعوان نے سپریم کورٹ پریکٹس اینڈ پروسیجر بل 2023 کو غیرآئینی قرار دے دیا

محکمہ اینٹی کرپشن کے حکام نے سابق وزیراعلیٰ پنجاب کے پرنسپل سیکریٹری محمد خان بھٹی کو سینئر سول جج مسرور عاشق کی عدالت میں پیش کیا۔

محمد خان بھٹی کے خلاف تھانہ اینٹی کرپشن میں مقدمہ درج ہے۔ اینٹی کرپشن نے محمد خان بھٹی کو سینئر سول جج کی عدالت میں پیش کرکے 10 روزہ جسمانی ریمانڈ کی استدعا کی۔

واضح رہے کہ سابق وزیراعلیٰ پنجاب پرویز الہیٰ کے پرنسپل سیکریٹری محمد خان بھٹی کو ایک روزہ راہداری ریمانڈ پر گوجرانوالہ منتقل کیا گیا تھا۔

محمد خان بھٹی پر الزام ہے کہ انہوں نے قلعہ دیدار سنگھ سے گھمن والا تک فرضی طور پر سڑک تعمیر کروائی اور اس کے عویض کروڑوں روپے کی ادائیگیاں نوید نامی کنسٹرکشن کمپنی کی تھیں۔

تاہم گوجرانوالہ کی مقامی عدالت کے سینئر سول جج مسرور عاشق نے محمد خان بھٹی کو مذکورہ مقدمے سے ڈسچارج کرنے کا حکم دے دیا۔

متعلقہ تحاریر