پی ٹی آئی کا پنجاب میں نئی نگراں حکومت کا مطالبہ سامنے آگیا

فواد چوہدری نے کہا ہے کہ 22 اپریل کو محسن نقوی کی کابینہ ختم ہوجائے گی، الیکشن کمیشن سپریم کورٹ کی مشاورت سے پنجاب میں نیا نگراں سیٹ اپ قائم کرے

پاکستان تحریک انصاف نے پنجاب میں نئی نگراں حکومت کا مطالبہ کردیا۔ فواد چوہدری نے کہا ہے کہ الیکشن کمیشن سپریم کورٹ کی مشاورت سئ نیا نگراں سیٹ اپ بنائے۔

تحریک انصاف کے سینئر رہنما سابق وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات فواد چوہدری نے کہا ہے کہ الیکشن کمیشن سپریم کورٹ کی مشاورت سے پنجاب میں نئی نگراں حکومت قائم کرے۔

یہ بھی پڑھیے

پی ٹی آئی حکومت میں 600 کاروباری شخصیات کو 3 ارب ڈالر قرض دیا گیا

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ایک پیغام میں سابق وفاقی وزیر فواد چوہہدری کا کہنا تھا کہ موجودہ نگراں حکومت رواں ماہ اپریل کے تیسرے ہفتے کے آگے نہیں جا سکتی جبکہ نگراں حکومت کی مدت میں اضافہ بھی نہیں ہوسکتا ہے۔

پی ٹی آئی رہنما کے مطابق الیکشن کی تاریخ آگے جانےسے نگران حکومت کی مدت نہیں بڑھائی جاسکتی نگران حکومت اپریل کے تیسرے ہفتے  ختم ہوجائے گی۔

فواد چوہدرر نے کہا کہ الیکشن کمیشن سپریم کورٹ سے اجازت طلب کرے اور 22 اپریل سے نئے نگران سیٹ اپ کیلئے مشاورت کرے۔

پاکستان تحریک انصاف کے رہنما نے دعویٰ کیا کہ 22 اپریل کے بعد پنجاب کی موجودہ نگران وزراء کے تمام فیصلے غیر آئینی ہوں گے۔

یاد رہے کہ پی ٹی آئی کی جانب سے پنجاب اسمبلی کی تحلیل کے بعد حکومت اور اپوزیشن میں معاملات طے نہ ہونے کے وجہ سے پنجاب کی نگراں حکومت کا فیصلہ الیکشن کمیشن کو کرنا پڑا تھا۔

الیکشن کمیشن نے محسن نقوی کو نگراں وزیراعلیٰ پنجاب نامزد کیا تھا جس پر پی ٹی آئی کے علاوہ چوہدری پرویزالٰہی کی جانب سے بھی اس تقرری کی شدید مخالفت کی گئی تھی۔

پی ٹی آئی کا ماننا تھا کہ حسن نقوی پی ڈی ایم میں شامل جماعتوں کے قریب ہونے کی وجہ سے انتخابات پراثراندازہوسکتے ہیں۔

متعلقہ تحاریر