توشہ خانہ نااہلی کیس: عمران خان کی درخواست سماعت کے لیے مقرر
لاہور ہائی کورٹ کا 5 رکنی لارجر بینچ 12 اپریل کو توشہ خانہ کیس کی سماعت کرے گا۔
توشہ خانہ کیس میں نااہلی کے خلاف چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کی درخواست سماعت کے لیے مقرر کردی گئی۔ جسٹس شاہد بلال حسن کی سربراہی میں 5 رکنی لارجر بینچ 12 اپریل کو سماعت کرے گا
تفصیلات کے مطابق عمران خان نے لاہور ہائیکورٹ میں توشہ خانہ کیس میں نااہلی کو چیلنج کررکھا ہے ، نااہلی کیس بیک وقت اسلام آباد ہائیکورٹ اور لاہور ہائیکورٹ میں دائر کرنے پر لارجر بینچ نے اعتراض اٹھایا تھا۔
یہ بھی پڑھیے
سینیٹر رضا ربانی نے سپریم کورٹ کیخلاف قرارداد کی منظوری پر چپ سادھ لی
جسٹس اطہر من اللہ کے اختلافی نوٹ کے بعد چیف جسٹس کے خلاف ریفرنس فائل کردیا گیا
عمران خان کے وکیل نے یقین دہانی کرائی تھی کہ اسلام آباد ہائیکورٹ سے کیس واپس لے لیں گے ، لاہور ہائیکورٹ نے اسلام آباد ہائیکورٹ سے کیس واپس لینے تک مزید کاروائی روک رکھی ہے۔
عمران خان کو پارٹی کے عہدے سے ہٹانے کے لیے الیکشن کمیشن نے کارروائی شروع کررکھی ہے جبکہ چیئرمین تحریک انصاف نے الیکشن کمیشن کی کارروائی کو روکنے کے لیے لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج کررکھا ہے۔









