عمران خان کے بھتیجے حسان نیازی کی عبوری ضمانت میں مزید 12 روز کی توسیع
عدالت نے حسان نیازی کی عبوری ضمانت میں 20 اپریل تک توسیع کرتے ہوئے آئندہ سماعت پر تفتیشی افسر سے رپورٹ طلب کرلی۔
لاہور کی سیشن عدالت نے اسلام آباد پولیس کو عمران خان کے وارنٹ گرفتاری کی تعمیل سے روکنے کے مقدمے میں حسان نیازی کی عبوری ضمانت میں 20 اپریل تک توسیع کر دی ہے۔
ایڈیشنل سیشن جج ندیم حسن وسیر نے حسان نیازی کی ضمانت کی درخواست پر سماعت کی۔ حسان نیازی عدالت پیش نہیں ہوئے اور حاضری معافی کی درخواست دائر کی جسے عدالت نے منظور کرلیا۔
یہ بھی پڑھیے
سرکاری فنڈ سے تشہیر کرپٹ پریکٹس قرار؛ لاہورہائیکورٹ کی مفت آٹے کی اشتہاری مہم پر پابندی
گوجرانوالہ بار کا جسٹس فائز عیسیٰ اور جسٹس امین الدین کیخلاف ریفرنس دائر کرنے کافیصلہ
عدالت نے حسان نیازی کی عبوری ضمانت میں 20 اپریل تک توسیع کرتے ہوئے آئندہ سماعت پر تفتیشی افسر سے رپورٹ طلب کرلی۔
حسان نیازی نے موقف اختیار کیا تھا کہ ریس کورس پولیس نے حقائق کے برعکس مقدمہ درج کیا۔ مقدمہ میں شامل تفتیش ہونے کیلئے ضمانت دی جائے۔
تھانہ ریس کورس پولیس نے کارسرکار میں مداخلت کے الزام پر حسان نیازی سمیت دیگر کے خلاف مقدمہ درج کر رکھا ہے۔









