53 ارب روپے کی مفت آٹا اسکیم اختتام پذیر، 22 قیمتی جانیں بھی لے گئی

جاری رپورٹ کے مطابق اسکیم سے پنجاب کے 3 کروڑ 10 لاکھ خاندان مستفید ہوئے، اسکیم سے پہلی بار ریکارڈ تعداد میں مستحق عوام کو ماہ صیام میں مفت آٹا دیا گیا۔

53 ارب روپے کے ریلیف پیکیج پر مشتمل پنجاب کی سب سے بڑی مفت آٹا اسکیم اختتام پذیر ہو گئی، تاہم اپنے ساتھ جاتے جاتے 22 قیمتی جانیں بھی لے گئی۔

پنجاب حکومت کی جانب سے جاری ہونے والی رپورٹ کے مطابق مفت آٹا اسکیم کے تحت پنجاب بھر میں 4 کروڑ 11 لاکھ 10 ہزار 461 دس کلو گرام آٹے کے تھیلے مستحقین میں مفت تقسیم کیے گئے۔

یہ بھی پڑھیے

پاکستان کو قرضہ جاری کرنے سے قبل آئی ایم ایف نے مزید شرائط عائد کردیں

عید سے قبل حکومت نے عوام پر پیٹرول بم گرا دیا، فی لیٹر 10 روپے اضافہ کردیا

جاری رپورٹ کے مطابق اسکیم سے پنجاب کے 3 کروڑ 10 لاکھ خاندان مستفید ہوئے، اسکیم سے پہلی بار ریکارڈ تعداد میں مستحق عوام کو ماہ صیام میں مفت آٹا دیا گیا۔

رپورٹ کے مطابق اتوار کو 27 لاکھ 49 ہزار 580 آٹے کے تھیلے تقسیم کیے، آٹے کی تقسیم بلا تعطل جاری رکھنے کیلئے صوبائی وزرا، انتظامیہ اور پولیس افسران دن بھر متحرک رہے۔

پنجاب حکومت کی رپورٹ کے مطابق ڈویژن کے لحاظ سے آخری روز لاہور میں 531,885 ، فیصل آباد 399,369 ، گوجرانوالہ 352,123 ، ملتان 333,573 ، بہاولپور 268,319 ، ڈی جی خان 257,270 ، راولپنڈی 227,260 ، ساہیوال 219,321 اور سرگودھا میں 160,525 آٹے کے تھیلے تقسیم کیے گئے۔

متعلقہ تحاریر