تحریک انصاف کی قیادت نے متعدد حلقوں کے ٹکٹس تبدیل کردیئے

چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے ریویو کمیٹی کے سفارشات پر 30 حلقوں کے ٹکٹس تبدیل کیے۔

ٹکٹس کی تقسیم کے خلاف احتجاج رنگ لے آیا ، تحریک انصاف کی قیادت نے متعدد حلقوں کے ٹکٹس  تبدیل کر دیئے جبکہ زیر التوا حلقوں کے بھی ٹکٹس بھی جاری کردیئے گئے۔

تفصیلات کے مطابق چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے ریویو کمیٹی میں درخواستوں کا جائزہ لینے کے بعد ٹکٹس تبدیل کرنے کا فیصلہ کیا۔

مزید تفصیل کے مطابق پی پی 7 سے طارق مرتضیٰ کو ٹکٹ جاری کردیا، پی پی 10 سے کرنل اجمل صابر کو ٹکٹ جاری ہوا، پی پی 11 عارف عباسی کو ٹکٹ مل گیا، پی پی 73 سہیل گجر کو پی ٹی آئی ٹکٹ مل گیا، پی پی 79 نذیر صوبی کو ٹکٹ مل گیا۔

یہ بھی پڑھیے 

پنجاب انتخابات: پی ٹی آئی نے 297 امیدواروں میں ٹکٹس کی تقسیم کردی

ریاست مخالف پروپیگنڈا کے الزام میں مخدوم شہاب الدین کو ایف آئی اے کا نوٹس

پی پی 50 سے افضل مہیس کو ٹکٹ جاری ، پی پی 57 سے علی  وکیل خان کو ٹکٹ مل گیا، پی پی 61 سے رانا نذیر کو ٹکٹ جاری کردیاگیا، پی پی 62 سے محمد علی ، پی پی 137 سے ابوذر چدھڑ کو ٹکٹ جاری ہوا۔

پی پی 162 لاہور سے فیاض بھٹی، پی پی 101 سے شہیر داؤد، پی پی 108 سے ندیم آفتاب سدھو ، پی پی 185 سے سلیم صادق، پی پی 189 سے چاند بی بی ، پی پی 194 سے سلمان صفدر ، پی پی 197 سے شکیل نیازی ، پی پی 198 سے محمد دمرہ ، پی پی 201 سے میجر سرور کو ٹکٹ جاری کیا گیا۔

پی پی 234 سے زاہد اقبال ، پی پی 251 سے احمد یار ، پی پی 253 سے اصغر جوئیہ ، پی پی 257 سے راجہ سلیم ، پی پی 266 سے غلام محمد سولنگی ، پی پی 269 سے احسان الحق نولٹھیہ،  پی پی 271 سے نادیہ کھر ، پی پی 272 سے جان یونس ، پی پی 273 سے عمران ، پی پی 276 سے معظم جتوئی کو ٹکٹ جاری ہوا۔

اسد عمر سیکرٹری جنرل پی ٹی آئی نے ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ آج پنجاب اسمبلی تحریک انصاف کے ٹکٹوں کا جائزہ لینے کے بعد 30 سیٹوں پر نئے ٹکٹس جاری کئے گئے ہیں۔ ان میں سے 21 ٹکٹس تبدیل کئے گئے ہیں جبکہ 9 ٹکٹس ان سیٹوں پر ہیں جن پر پہلے ٹکٹس جاری نہیں ہوئے تھے۔

متعلقہ تحاریر