جہانگیر ترین کے بیٹے علی ترین کا جنوبی پنجاب کے ہونہار طلبا کے لیے شاندار تحفہ
علی خان ترین نے مالی وسائل نہ رکھنے والے جنوبی پنجاب کے نوجوانوں کے لیے ترین آکسفورڈ اسکالرشپ شروع کردی، علی ترین نے کہا کہ اسکالر شپ کے لیے درخواست دہندہ سے پوچھا جائے گا کہ وہ اپنے علاقے کی ترقی کے لیے کیا منصوبہ رکھتے ہیں
پاکستان تحریک انصاف کے منحرف رہنما اور معروف بزنس مین جہانگیر ترین کے صاحبزادے علی خان ترین نے جنوبی پنجاب کے نوجوانوں "ترین آکسفورڈ اسکالرشپ "کا آغاز کردیا ہے ۔
آکسفورڈ پاکستان پروگرام (او پی پی) نے ترین آکسفورڈ اسکالرشپ کا اعلان کیا ہےجوکہ جنوبی پنجاب کے ایسے گریجویٹ طلباء کے لیے تعلیمی فنڈز فراہم کرے گاجوکہ مالی وسائل نہیں رکھتے ہیں۔
یہ بھی پڑھیے
علی ترین نے ٹوئٹر پر پیغام میں کہا ہے کہ جنوبی پنجاب جیسے غریب علاقے میں مثبت تبدیلی کے لیے نوجوان لیڈروں کی ضرورت ہےاور یہی وجہ ہے کہ ہم نے ترین آکسفورڈ اسکالرشپ شروع کی ۔
I am grateful to the wonderful @OxfordPakistan team for setting up & managing the scholarship. And my alma mater @KelloggOx for being so receptive & helpful throughout the process. Kellogg is one of Oxford’s most progressive colleges. It is an honour to be its ambassador. 🙏🏼 pic.twitter.com/nwIqA6KXWx
— Ali Khan Tareen (@aliktareen) April 26, 2023
علی ترین نے اپنے پیغام میں مزید کہا کہ ترین آکسفورڈ اسکالرشپ کیلئےہر درخواست دہندہ سے کہا جائے گا کہ وہ اپنے علاقے کو واپس دینے کے بارے میں کس طرح کا منصوبہ رکھتے ہیں۔
جہانگیر ترین کے صاحبزادے نے پورے عمل میں مدد کرنے پر کیلوگ کالج آکسفورڈ کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ کیلوگ آکسفورڈ کے سب سے ترقی پسند کالجوں میں سے ایک ہے۔
ترین آکسفورڈ اسکالرشپ ٹیوشن فیس اور رہائش کے اخراجات میں فراہم کرے گی جبکہ او پی پی کے گریجویٹ اسکالرشپ پروگرام کا حصہ ہوگی جو تین گریجویٹ اسکالرشپ پاکستانی طلباء کو دی جاتی ہیں۔
ترین آکسفورڈ اسکالرشپ کیلوگ کالج، آکسفورڈ کے سابق طالب علم علی ترین کے فراخدلانہ تعاون سے ممکن ہوا ہے جسے جنوبی پنجاب کے مستحق طلبا کی مدد کے لیے قائم کیا گیا ہے ۔
پاکستان کے پسماندہ علاقے جنوبی پنجاب کے طلبا کو بیرون ملک اسکالرشپس تک رسائی ممکن نہیں ہوتی تاہم ترین آکسفورڈ اسکالرشپ جنوبی پنجاب کے اسکالرز کی ترقی میں اہم کردار ادا کرے گی۔