پنجاب بھر میں دفعہ 144 کے نفاذ میں 4 روز کی توسیع

توڑ پھوڑ میں ملوث پی ٹی آئی کے 2 ہزار سے زائد کارکنان کو گرفتار کر لیا گیا۔

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان کی گرفتاری کے بعد پیداشدہ صورتحال کو کنٹرول کرنے کے لیے وزارت داخلہ پنجاب نے صوبے بھر میں دفعہ 144 کے نفاذ میں مزید 4 روز کا اضافہ کردیا ہے۔

ایڈیشنل ہوم سیکرٹری نے نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا ہے۔ ضابطہ فوجداری کی دفعہ 144 ضلعی انتظامیہ کو عوامی مفاد میں ایسے احکامات جاری کرنے کا اختیار دیتی ہے جو ایک مخصوص مدت کے لیے کسی بھی قسم کی سرگرمی پر پابندی لگا سکتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیے

کور کمانڈر ہاؤس میں آتشزدگی: تحقیقات کے لیے جے آئی ٹی تشکیل

عمران خان کا فوجی قیادت پر براہ راست الزام: ترجمان پاک فوج کا تین دنوں میں دوسرا بیان

واضح رہے کہ القادر ٹرسٹ کیس میں عمران خان کی گرفتاری کے بعد پی ٹی آئی اور سیکیورٹی اداروں کے درمیان پرتشدد جھڑپوں کے بعد 9 مئی کو صوبے میں دفعہ 144 نافذ کردی گئی تھی جس کے نتیجے میں صوبے میں پی ٹی آئی کے سینکڑوں کارکنان کو حراست میں لیا گیا تھا ، جب کہ متعدد افراد کو گرفتار کیا گیا تھا۔ جھڑپوں میں 150 سے زائد پولیس افسران اور اہلکار زخمی ہوئے تے۔

دریں اثنا، پنجاب کی نگراں انتظامیہ نے صوبے بھر میں احتجاج کے بعد پی ٹی آئی کے گرد گھیرا تنگ کر دیا، شرپسندوں کے خلاف متعدد ایف آئی آر کاٹی جا چکی ہیں ، جبکہ 2000 سے زائد مظاہرین کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔

متعلقہ تحاریر