رہنما تحریک انصاف فرخ حبیب کا نام ای سی ایل سے خارج
لاہور ہائی کورٹ نے اپنا محفوظ شدہ فیصلہ سناتے ہوئے فرخ حبیب کا نام ایگزٹ کنٹرول لسٹ سے نکالنے کا حکم دے دیا۔

لاہور ہائی کورٹ نے پاکستان تحریک انصاف کے سینئر رہنما فرخ حبیب کا نام ایگزٹ کنٹرول لسٹ (ای سی ایل) سے نکالنے کا حکم دے دیا ہے۔
تحریک انصاف کے رہنما فرخ حبیب نے اپنا نام ای سی ایل سے نکالنے کے لیے لاہور ہائی کورٹ سے رجوع کیا تھا۔ وزارت داخلہ کی جانب سے ان کا نام ایگزٹ کنٹرول لسٹ (ای سی ایل) میں ڈالا گیا تھا۔
پی ٹی آئی کے رہنما فرخ حبیب کی جانب سے اپنا نام ای سی ایل سے نکالنے کی درخواست دی تھی جس کی سماعت لاہور ہائی کورٹ کے جج جسٹس انوار الحق پنو نے کیس کی سماعت کی تھی۔
یہ بھی پڑھیے
القادر ٹرسٹ کیس میں بشریٰ بی بی کو حفاظتی ضمانت مل گئی
اینکر پرسن عمران ریاض خان کی گمشدگی: پنجاب پولیس لاہور ہائیکورٹ کو مطمئن کرنے میں ناکام
جسٹس انوار الحق پنو نے محفوظ فیصلہ سناتے ہوئے فرخ حبیب کا نام ای سی ایل سے نکالنے کا حکم دے دیا۔
فرخ حبیب کی جانب سے دائر درخواست میں موقف اختیار گیا تھا کہ وفاقی وزارت داخلہ نے ان نام غیرقانونی طور پر ای سی ایل میں ڈالا ہے۔ قوائد و ضوابط پر عمل نہیں کیا گیا۔ جبکہ ای سی ایل کے قوانین کو بھی مدنظر نہیں رکھا گیا۔
دوران سماعت حکومتی وکیل نے درخواست کی مخالفت کی تو فرخ حبیب نے بتایا کہ فرخ حبیب نے فیملی ممبر کی عیادت کے لیے بیرون ملک جانا ہے۔ لہٰذا ان کا نام ای سی ایل سے نکالنے کا حکم دیا جائے۔
جسٹس انوار الحق پنو نے فریقین کے دلائل مکمل ہونے کے بعد فیصلہ محفوظ کیا تھا۔ تاہم آج عدالت نے اپنا محفوظ فیصلہ سناتے ہوئے فرخ حبیب کا نام ای سی ایل سے نکالنے کا حکم دے دیا۔