زمان پارک پر عائد لگژری ٹیکس کی عدم ادائیگی؛ عمران خان کو دوسرا نوٹس جاری کیا جائے گا
پی ٹی آئی کے سربراہ عمران خان کو زمان پارک کی رہائش گاہ پر عائد لگژری ٹیکس ادا کرنے کا نوٹس جاری کیا گیا تھا جس کی آج آخری تاریخ تھی تاہم ٹیکس تاحال نہیں جمع کروایا گیا،حکام کے مطابق ٹیکس ادا نہ کیا گیا تو الیکشن کمیشن سے رجوع کیا جائے گا
محکمہ ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن پنجاب نے پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کو اپنی رہائش گاہ زمان پارک پر عائد لگژری ٹیکس ادا نہ کرنے پر نوٹس جاری کردیا گیا ہے ۔
پی ٹی آئی کے سربراہ عمران خان کو زمان پارک کی رہائش گاہ پر عائد لگژری ٹیکس ادا کرنے کا نوٹس جاری کیا گیا تھا جس کی آج آخری تاریخ تھی تاہم ٹیکس تاحال نہیں جمع کروایا گیا ۔
یہ بھی پڑھیے
وفاقی اور صوبائی حکومت نے پنجاب الیکشن سے متعلق جوابات جمع کروادیئے
محکمہ ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن پنجاب نے آج 14 لاکھ روپے ٹیکس جمع نہ کروانے پر سابق وزیر اعظم عمران خان کو دوسرا نوٹس جاری کرنے کا ارادہ بھی ظاہر کیا ہے ۔
محکمہ ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن نے پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کو زمان پارک کے گھر کے لیے 14 لاکھ روپے ادا کرنے کے لیے لگژری ٹیکس نوٹس جاری کر دیا ہے۔
محکمہ ایکسائز نے سابق وزیراعظم عمران خان کو زمان پارک کے گھر پر لگژری ٹیکس کی مد میں 14 لاکھ روپے ادا کرنے کا نوٹس بھجوا دیا ہے۔ٹیکس ادا کرنے کی آج آخری تاریخ ہے ۔
محکمہ ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن کے مطابق ٹیکس جمع نہ کرانے پر دوسرا نوٹس جاری کیا جائے گا۔محکمہ ایکسائز کے مطابق پی ٹی آئی کے سربراہ کو نوٹس موصول ہوا ہے۔
یہ بھی پڑھیے
عمران ریاض کو کچھ ہوا تو کسی کو بھی نہیں چھوڑونگا، چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ
زمان پارک میں عمران خان کا گھر ان کی چار بہنوں کے علاوہ ان کے اپنے نام پر ہے۔اپریل میں بھی لگژری ٹیکس کے مد 36 لاکھ روپے کی ادائیگی کے لیے نوٹس جاری کیا گیا تھا۔
محکمہ ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن کے جاری کردہ نوٹس میں کہا گیا ہے کہ اگر ایک ہفتے میں واجبات کی ادائیگی نہ ہوئی تو الیکشن کمیشن آف پاکستان (ای سی پی) سے رجوع کیا جائے گا۔