کورکمانڈر ہاؤس لاہور پر حملے کی کوریج کرنیوالا صحافی ارقم شیخ 13 روز سے لاپتہ

ارقم شیخ نے کورکمانڈر ہاؤس کے باہر کھڑے ہوکر بلوائیوں کی جانب سے کیے گئے جلاؤ گھیراؤ کی وڈیو  بنائی تھی، شوہر کا13 روز سے کوئی اتاپتہ نہیں ہے، اہلیہ

لاہور سے تعلق رکھنےوالے صحافی ارقم شیخ کو 9 مئی کو رکمانڈر ہاؤس لاہور پر حملے کے دوران صحافتی ذمے داریاں پوری کرنا مہنگا پڑگیا۔

صحافی کی اہلیہ نے دعویٰ کیا ہے کہ ان کے  شوہر 13 مئی کو لاہور میں پیش آنے والے افسوسناک واقعے کے بعد سے  مسلسل لاپتہ ہیں۔

یہ بھی پڑھیے

عمران خان نے پیچھے ہٹنے کے لیے حکومت کے سامنے دو شرائط رکھ دیں

عمران خان کو بڑا جھٹکا ، فواد چوہدری نے پارٹی چھوڑنے کا اعلان کردیا

نوجوان صحافی کی اہلیہ نے اپنے شوہر کی جانب سے کمانڈر ہاؤس لاہور کے باہرفلمائی گئی  وڈیو بھی ٹوئٹر  ہینڈل پر شیئر کی ہے جس میں ارقم شیخ کو واضح طور پر جناح ہاؤس کے باہر کھڑے ہوکر بلوائیوں کی وڈیو بناتے ہوئے دیکھاجاسکتا ہے۔

وڈیو میں نوجوان صحافی نے واضح کیا کہ وہ صرف باہر کھڑے ہوکراپنی صحافتی ذمے داریاں ادا کررہے ہیں اور وہ تحریک انصاف کے کارکن نہیں ہیں جوعمارت کے احاطے میں داخل ہوجائیں۔

لاپتہ صحافی کی اہلیہ نے اپنے ٹوئٹ میں لکھاکہ”میرے شوہر ارقم شیخ کی گمشدگی کو 13 روز گزرچکےہیں، وہ اپنی صحافتی ذمے داریوں کی ادائیگی کیلیے کینٹ کے علاقے میں گئے تھے، ہمیں تاحال ان کے ٹھکانے کا کوئی علم نہیں ہے۔

متعلقہ تحاریر