لاہور میں پی ایم ایس امتحانات کے پیش نظر پانچ مقامات پر دفعہ 144 نافذ کردی گئی

لاہور کی ڈپٹی کمشنر(ڈی سی ) رافعہ حیدر نے صوبائی مینجمنٹ سروس( پی ایم ایس) امتحانات کے پیش نظر شہر کے 5 مقامات پر دفعہ 144  کے نفاذ کا نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے۔ دفعہ 144 کا نفاذ 3 جون سے 6 جون تک رہے گا

لاہور کی ضلعی انتظامیہ نےصوبائی مینجمنٹ سروس ( پی ایم ایس) امتحانات کے پیش نظر  شہر کے 5 مقامات پر دفعہ 144 کا نافذ کردی  جوکہ 6 جون تک جاری رہے گی ۔

لاہورکی ڈپٹی کمشنر(ڈی سی ) رافعہ حیدر نے شہر کے 5 مقامات پر دفعہ 144 کے نفاذ کا  نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے۔ دفعہ 144 کا نفاذ 3 جون سے 6 جون تک رہے گا ۔

یہ بھی پڑھیے

کراچی یونیورسٹی سے اسلامی جمعیت کے طالبعلم کا مبینہ اغوا؛ سیکورٹی فورسز ملوث ؟

ڈی سی لاہور رافعہ حیدر  کے جاری کردہ  نوٹی فکیشن پی پی ایس سی ایگزامینیش سینٹر جوہر ٹاؤن، پنجاب گروپ آف کالجز غالب روڈ گلبرگ تھری پر دفعہ 144 کا نفاذ ہوگا۔

لاہور کی ضلعی انتظامیہ کے نوٹیفکیشن کے مطابق پی ایم ایس امتحانات کے پیش نظر 5 مقامات پر دفعہ 144 کا نفاذ کیا ،جہاں صرف امیدوار یا متعلقہ افراد کا ہی داخلہ ممکن ہوگا۔

ڈپٹی کمشنر لاہور (ڈی سی )لاہور رافعہ حیدر کے مطابق امتحانی مراکز کے گرد 100 گز کے فاصلے تک نوٹس، کتابیں ، احتجاج یا اسلحہ لانا ممنوع ہوگا۔

ڈپٹی کمشنر لاہور (ڈی سی )لاہور  رافعہ حیدر نے کہا کہ  کسی بھی غیر قانونی عمل میں امتحانی امیدوار، عملا یا افسر ملوث ہوا تو قانونی کارروائی کی جائے گی۔

دفعہ 144 کا نفاذ ڈی پی ایس ماڈل ٹاؤن بوائز کیمپس گیٹ نمبر 2 اور گرلز کیمپس گیٹ نمبر 6 پر دفعہ 144 نافذ ہوگی ۔ماڈل ہائی سکول بھی دفعہ 144 والے مقامات میں شامل ہے۔

متعلقہ تحاریر