چوہدری پرویز الہیٰ کی عدالت پیشی سے قبل ان کے ترجمان اقبال چوہدری گرفتار
گوجرانوالہ کے مقامی تھانہ کے ایس ایچ او نے اقبال چوہدری کو ضلع کچہری کے احاطے سے گرفتار کیا ہے۔
کرپشن کے مقدمات میں گرفتار سابق وزیراعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الہیٰ کے ترجمان اقبال چوہدری کو گوجرانوالہ پولیس نے حراست میں لے لیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق تحریک انصاف کے مرکزی صدر اور سابق وزیراعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الہیٰ کے ترجمان اقبال چوہدری کو پولیس نے گوجرانوالہ سے حراست میں لے لیا ہے۔
یہ بھی پڑھیے
اسٹیبلشمنٹ دیکھے حکومت میں بیٹھے لوگ ملک کو کس جانب لےکر جارہے ہیں، چوہدری پرویز الہیٰ
اسٹیبلشمنٹ کا پلان بی آیا تو پی ڈی ایم والے وہاں ہوں گے جہاں آج پی ٹی آئی والے ہیں، عمران خان
واضح رہے کہ کرپشن کے مقدمے میں محکمہ اینٹی کرپشن کے ہاتھوں گرفتار چوہدری پرویز الہیٰ کوآج گوجرانوالہ کی ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ میں پیش کیا جانا تھا ، مگر اس سے پیشتر ہی پولیس نے ان کے میڈیا ایڈوائزر اقبال چوہدری کو گرفتار کرلیا ہے۔
گوجرانوالہ پولیس اقبال چوہدری کو احاطہ عدالت سے حراست میں لیا ہے جبکہ پولیس نے (ق) لیگ کے رہنما خواجہ وقار کو حراست بھی حراست میں لے لیا ہے۔
اقبال چوہدری کچھ دیر قبل ہی ضلع کچہری پہنچے تھے ، تاہم یہاں کے مقامی ایس ایچ او نے پولیس کی بھاری نفری کے ہمراہ انہیں حراست میں لے لیا ہے۔
واضح رہے کہ محکمہ اینٹی کرپشن نے سابق وزیراعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الہیٰ کو ترقیاتی اسکیموں میں مبینہ طور پر 2 ارب کی رشوت لینے کے الزام میں گرفتار کررکھا ہے ، جنہیں آج گوجرانوالہ کی مقامی عدالت میں پیش کیا جانا ہے۔