عمران خان کو پی ٹی آئی کی چیئرمین شپ سے ہٹانے کے لیے لاہور ہائیکورٹ میں درخواست دائر

عدالت عالیہ میں دائر کی گئی درخواست میں ایڈووکیٹ آفاق احمد نے بھی درخواست میں الیکشن کمیشن آف پاکستان کو فریق بنایا ہے۔

ہفتے کے روز لاہور ہائی کورٹ (ایل ایچ سی) میں ایک درخواست جمع کرائی گئی ہے، جس میں عدالت سے عمران خان کو پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے سربراہ کے عہدے سے ہٹانے کی استدعا کی گئی۔

ایڈووکیٹ آفاق احمد کی جانب سے دائر درخواست میں الیکشن کمیشن آف پاکستان (ای سی پی) کو بھی بطور فریق شامل کیا گیا تھا۔

یہ بھی پڑھیے 

اسٹیبلشمنٹ دیکھے حکومت میں بیٹھے لوگ ملک کو کس جانب لےکر جارہے ہیں، چوہدری پرویز الہیٰ

اسٹیبلشمنٹ کا پلان بی آیا تو پی ڈی ایم والے وہاں ہوں گے جہاں آج پی ٹی آئی والے ہیں، عمران خان

درخواست میں استدلال کیا گیا کہ توشہ خانہ کیس میں الیکشن کمیشن آف پاکستان (ای سی پی) کی جانب سے عمران خان کی نااہلی کے بعد اب وہ پی ٹی آئی کے سربراہ کے عہدے پر فائز رہنے کے اہل نہیں رہے۔

ایڈووکیٹ آفاق احمد کی جانب سے دائر کی گئی درخواست میں پارٹی رہنماؤں کی تقرری میں قانونی اور آئینی تقاضوں کی پاسداری کی اہمیت پر روشنی ڈالی گئی۔

ایڈووکیٹ آفاق احمد نے عدالت سے مزید استدعا کی کہ وہ مناسب کارروائی کرتے ہوئے عمران خان کو تحریک انصاف کے چیئرمین کے عہدے سے ہٹائے۔

متعلقہ تحاریر