یاسمین راشد کی جیل طبیعت بہت خراب ہے،انکے  لیے آواز اٹھائیں، خدیجہ شاہ

انسداد  دہشت گردی عدالت میں پیشی کے موقع پر فیشن ڈیزائنر نے جیل میں خود سے روا رکھے گئے  سلوک سے متعلق سوالات نظر انداز کردیے۔

9 مئی کو رکمانڈرلاہور کی رہائشگاہ جناح ہاؤس پر حملے کے الزام میں گرفتارملک کی معروف فیشن ڈیزائنر  خدیجہ شاہ نے جیل میں قید تحریک انصاف کی بزرگ رہنما ڈاکٹر یاسمین راشد کی طبیعت  انتہائی ناساز ہونے کا دعویٰ کردیا۔

گزشتہ روز انسداد  دہشت گردی عدالت  میں پیشی کے موقع پر فیشن ڈیزائنر نے جیل میں خود سے روا رکھے گئے  سلوک سے متعلق سوالات نظر انداز کردیے۔

یہ بھی پڑھیے

 پی ٹی آئی رہنما ڈاکٹر یاسمین راشد کو کور کمانڈر ہاؤس حملہ کیس میں بری کردیا گیا

آڈیو یا ویڈیو ملزم کے خلاف بطور ثبوت استعمال نہیں کی جاسکتی، لاہور ہائیکورٹ

 

عدالت سے واپسی پر صحافیوں نے فیشن ڈیزائنر سے جیل میں روا رکھے جانے والے سلوک کے بارے میں سوالات کیے تاہم انہوں نے کوئی جواب نہیں دیا تاہم انہوں نے ڈاکٹر یاسمین راشد کی خرابی صحت کا دعویٰ کردیا۔

خدیجہ شاہ نے کہاکہ ڈاکٹر یاسمین راشد کی طبیعت کل پوری رات بہت خراب رہی ہے، ان کیلیے آواز اٹھائیں وہ بہت عمررسیدہ خاتون ہیں،وہ بہت دلیر  خاتون ہیں اور وہ جیل میں بہت بیمار رہتی ہیں۔

تحریک انصاف  کے مفرور رہنما حماد اظہر نے خدیجہ شاہ کی وڈیو شیئر کرتے ہوئے لکھاکہ ہمیں یاسمین راشد کیلیے ضرور آوازاٹھانی چاہیے۔

متعلقہ تحاریر