کور کمانڈر ہاؤس حملہ: پولیس کو 22 جون تک تحقیقاتی رپورٹ پیش کرنے کا حکم

اسپیشل اے ٹی سی نے پی ٹی آئی کی تمام زیر حراست خواتین کارکنوں کو 14 روزہ جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا۔

لاہور کی انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت نے کور کمانڈر ہاؤس حملہ کیس میں پولیس کو تحقیقاتی رپورٹ پیش کرنے کا حکم دے دیا جب کہ خدیجہ شاہ سمیت پی ٹی آئی کی 13 خواتین کارکنوں کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا ہے۔

اے ٹی سی کی ایڈمن جج عبھر گل نے خدیجہ شاہ سمیت پی ٹی آئی کی 13 خواتین کارکنوں کو جیل بھیجنے کا تحریری حکم نامہ جاری کیا۔

یہ بھی پڑھیے 

اسلام آباد ہائیکورٹ نے نو مقدمات میں عمران خان کو پانچ دن کی حفاظتی ضمانت دے دی

ٹرانسفرز پوسٹنگ کرپشن کیس: عثمان بزدار، فرح گوگی اور بیوروکریٹس کے خلاف مقدمہ درج

عدالت نے پولیس کو کور کمانڈر ہاؤس لاہور حملہ کیس کی تحقیقاتی رپورٹ بھی پیش کرنے کا حکم دیا۔

انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت کی جج نے قرار دیا کہ تفتیشی افسر 22 جون تک تفتیش مکمل کرکے رپورٹ عدالت میں پیش کرے۔

تحریری حکم نامے میں کہا گیا کہ تفتیشی افسر نے شواہد کی بازیابی کے لیے ملزمان کے 20 روزہ جسمانی ریمانڈ کی استدعا کی۔

عدالت نے اپنے حکم میں کہا ہے کہ ملزمان سے شواہد کی بازیابی کے لیے پہلے ہی پانچ روزہ جسمانی ریمانڈ دیا گیا تھا۔

تحریری حکم نامے میں کہا گیا کہ تفتیشی افسر مزید جسمانی ریمانڈ کے لیے کوئی ٹھوس وضاحت نہیں دے سکے۔ جس بنا پر تمام زیر حراست خواتین کو 14 دن کے جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیجا جا رہا ہے۔

متعلقہ تحاریر