عمران ریاض کی بازیابی کیلیے کسی نے کوئی امید نہیں دلائی، والد
عمران ریاض کی بازیابی کا عمل مشکل تھا اور ابھی مشکل ہے، دعا کریں اللہ کوئی خیر والا راستہ نکالے، میڈیا سے گفتگو
سیالکوٹ جیل سے رہائی کے بعد 11 مئی کو لاپتہ ہونے والے صحافی اور یوٹیوبر عمران ریاض خان کا تاحال کوئی سراغ نہیں مل سکا ہے۔
گزشتہ روز چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ نے عمران ریاض کی بازیابی کیلیے آئی جی پنجاب کو مزید 10 روز کی مہلت دے دی ہے۔
یہ بھی پڑھیے
خاتون وکیل کاعمران ریاض کی زندگی کے حوالے سے سنگین خدشات کااظہار
مسزعمران ریاض خان کی شوہر کی بازیابی کیلیے عالمی اداروں سے مدد کی اپیل
گزشتہ روز سماعت کے بعد لاہور ہائیکورٹ سے واپسی پر عمران ریاض کے والد نے میڈیا سے گفتگو میں صحافیوں کے سوالات کے جوابات دیے۔ان کا کہنا تھا کہ عمران ریاض کی بازیابی کیلیے کسی نے کوئی امید نہیں دلائی۔
کسی نے عمران کی بازیابی کی کوئی امید نہیں دلائی ،،ابھی بھی مشکل وقت ہے،،عمران کہاں ہے کچھ معلوم نہیں،عمران ریاض کے والد کا مکمل انٹرویو https://t.co/9ZLaqMJ7Ko pic.twitter.com/5FsGqv8rrW
— Shakir Mehmood Awan (@ShakirAwan88) June 14, 2023
انہوں نے کہاکہ عمران کی بازیابی کا عمل مشکل تھا اور ابھی مشکل ہے۔صحافی نے سوال کیا کہ آج ہونے والےا جلاس میں کتنی امید دلائی گئی ہے؟ لاپتہ صحافی کے والد نے کہاکہ کوئی امید نہیں، کسی نے ایسی کوئی امید نہیں دلائی جسے آفیشل کہا جائے۔انہوں نےکہاکہ دعا کریں، اللہ کوخیر والا راستہ نکالے۔