پنجاب میں ہومیو پیتھک ڈاکٹرز کی بھرتیاں؛ کیا طریقہ علاج قابل فائدہ ہے؟

گورنر پنجاب بلیغ الرحمان سے نیشنل کونسل ہومیو پیتھی کے وفد کے مطالبے پر سرکاری اسپتالوں میں ہومیو پیتھک ڈاکٹر بھرتی کی اجازت دیدی،جس کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا دوسری بین الاقوامی سطح پر ہومیو طریقہ  علاج  پر  اکثر و بیشتر تحقیقاتی بحث و مباحثے جاری جاری رہتے ہیں

گورنر پنجاب بلیغ الرحمان نے سرکاری اسپتالوں میں ہومیو پیتھک ڈاکٹر بھرتی کی اجازت دیدی۔ صوبائی قوانین کے  اور پالیسی کے مطابق ہومیو پیتھی ڈاکٹرز بھرتی کئے جائیں گے ۔

گورنرپنجاب بلیغ الرحمان سے نیشنل کونسل ہومیو پیتھی کے وفد نے ملاقات کی اور انکی توجہ صوبے کے سرکاری اسپتالوں میں ہومیو پیتھک ڈاکٹرز کی خالی سیٹوں پر دلائی گئی ۔

یہ بھی پڑھیے

کراچی میں خطرناک جرثومے نیگلیریا نے ایک اور شخص کی جان لے لی

گورنر پنجاب بلیغ الرحمان سے نیشنل کونسل ہومیو پیتھی کے وفد کے مطالبے پر سرکاری اسپتالوں میں ہومیو پیتھک ڈاکٹر بھرتی کی اجازت دیدی،جس کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا۔

نیشنل کونسل ہومیو پیتھی کے وفد کے مطابق صوبہ پنجاب میں تحصیل، ٹیچنگ اسپتالوں اور دیہی ہیلتھ یونٹس میں ہومیو پیتھی ڈاکٹرز کی اسامیاں خالی ہیں ،ان پر بھرتیاں کی جائیں ۔

یادرہے کہ ہومیو پیتھک طریقہ علاج اکثر و بیشتر تنقید کی زد میں رہا ہے۔  دنیا کے کئی معروف ڈاکٹرز اور ریسرچ ادارے  ہومیو پیتھک طریقہ علاج  سے عدم متفق نظر آتے ہیں۔

سائنس اور نیچر میگزین سمتھسونین کےمطابق آسٹریلیا  میں1800مختلف تحقیقاتی رپورٹ کے بعد یہ بات واضح ہوتی ہے کہ ہومیو پیتھک طریقہ علاج کا کوئی فائدہ نہیں ہوتا ہے ۔

نیشنل ہیلتھ کونسل کے مطابق  ان نتائج سے  انشورنس سسٹم میں تبدیلی آئے گی ۔آسٹریلیا میں 2012 کے بعد  ہومیو پیتھک علاج  میں نمایاں  اضا فے کا رجحان دیکھا جا رہا ہے ۔

لینسٹ‘ نامی جریدے کا کہنا ہے کہ ہومیوپیتھی کے میدان میں مزید تحقیق کا وقت ختم ہو چکا  اور ڈاکٹروں کو چاہیے کہ وہ مریضوں کو ہومیوپیتھی کے عدم فوائد کے بارے میں بتائیں۔

جریدے نے اس تحقیق کے ہمراہ ہومیو پیتھی پر ڈبلیو ایچ او کی رپورٹ بھی شائع کی جس میں کہا گیا ہے کہ بیماریوں کے علاج کے   لیے  ہومیو پیتھک روایتی ادویات کے برابر ہے۔

یہ بھی پڑھیے

ملک ادویہ کا بحران سنگین ہوگیا، کراچی میں جعلی ادویہ کی بھرمار

واضح رہے کہ ہومیو پیتھک طریقہ علاج کے موجد ایلو پیتھک ڈاکٹر سیموئیل ہانیمن نے ہیں،ڈاکٹر سیموئل ہانیمن نے 1779 میں میڈیکل کی تعلیم  ویانا (آسٹریا ) سے حاصل کی  ۔

ڈاکٹر سیموئیل ہانیمن نے ایلوپیتھک میڈیکل کی تعلیم حاصل کرنے کے بعد اپنی ڈیوٹی کے دوران11سالہ تحقیقات کے بعد 1796میں ہومیو پیتھک طریقہ علاج دریافت کیا ۔

متعلقہ تحاریر