لاہور ہائیکورٹ: عمران خان، شیخ رشید اور سراج الحق کو پارٹی عہدوں سے ہٹانے کی درخواست منظور

ہائی کورٹ میں دائر کی گئی درخواست میں ای سی پی، وزیر اعظم شہباز شریف اور دیگر کو فریقین کے طور پر نامزد کیا گیا ہے۔

لاہور ہائی کورٹ نے پی ٹی آئی کے سربراہ عمران خان، عوامی مسلم لیگ (اے ایم ایل) کے شیخ رشید اور جماعت اسلامی (جے آئی) کے امیر سراج الحق کو ان کے متعلقہ پارٹی عہدوں سے ہٹانے کی درخواست منظور کرتے ہوئے معاملے پر سماعت کی۔

درخواست میں اس بات پر روشنی ڈالی گئی ہے کہ الیکشن کمیشن آف پاکستان (ای سی پی) عمران خان کو پہلے ہی نااہل قرار دے چکا ہے، عدالت عمران خان کو چیئرمین کے عہدے سے ہٹانے کا حکم بھی دے۔

یہ بھی پڑھیے

گلبرگ پلازہ آتشزدگی کیس: رہنما پی ٹی آئی خدیجہ شاہ جوڈیشل ریمانڈ پر جیل منتقل

کرپشن الزامات کا معاملہ: محمد خان بھٹی کو نوکری سے معطل کردیا گیا

دائر درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ شیخ رشید اور سراج الحق دونوں عمران خان کی نااہلی سے پوری طرح آگاہ ہیں، پی ٹی آئی کے سربراہ کے ساتھ ان کا اتحاد غیرقانونی ہے۔ نتیجتاً درخواست میں کہا گیا ہے کہ شیخ رشید اور سراج الحق کو بھی عمران خان کی غیر قانونی حمایت کرنے پر ان کے پارٹی عہدوں سے ہٹا دیا جائے۔

ہائی کورٹ میں دائر درخواست میں عمران خان، شیخ رشید اور سراج الحق کے علاوہ الیکشن کمیشن آف پاکستان (ای سی پی)، وزیراعظم شہباز شریف اور دیگر کو فریق بنایا گیا ہے۔

درخواست کی منظوری کے بعد عدالت نے کیس کو مزید کارروائی اور بحث کے لیے فل بینچ کے سامنے پیش کرنے کی سفارش کی ہے۔

متعلقہ تحاریر