جی ایف سی بلڈرز اور ملتان پریس کلب کا معاہدہ؛ صحافیوں کو آسان اقساط پر پلاٹس کی فراہمی

 پاکستانی بلڈر زاینڈ ڈویلپرز گروپ جی ایف سی (GFS) کے چیف ایگزیکٹو آفیسر عرفان واحد نےملتان کے صحافیوں کو آسان اقساط پر سستے ترین پلاٹس دینے کا ااعلان کردیا، جی ایف سی اور ،ملتان پریس کلب میں معاہدہ طے پا گیا

مشہور و معروف پاکستانی بلڈر زاینڈ ڈویلپرز گروپ جی ایف سی (GFS) اور ملتان پریس کلب کے درمیان معاہدے کے تحت صحافیوں کو انتہائی آسان اقساط پر سستے پلاٹس فراہم کیے جائیں گے ۔

پاکستانی بلڈر زاینڈ ڈویلپرز گروپ جی ایف سی (GFS) کےچیف ایگزیکٹو آفیسر عرفان واحدنےملتان  کے  صحافیوں کو  آسان اقساط پر سستے ترین پلاٹس دینے کا ااعلان کردیا ۔

یہ بھی پڑھیے

جی ایف ایس بلڈرز اینڈ ڈویلپرز کے زیراہتمام محفل میلادمصطفیٰﷺ کی پرنور تقریب

ملک کے مایہ ناز جی ایف سی بلڈر زاینڈ ڈویلپرز کے چیف ایگزیکٹو آفیسر (سی ای او) عرفان واحد  اور ملتان پریس کلب  کے صدر شکیل انجم نے ایم او یو پر دستخط  کردیئے ہیں۔

جی ایف سی بلڈر ز اور ملتان پریس کلب  کے درمیان صحافیوں کو سستے پلاٹس دینے کے لیے معاہدہ طے پاگیا ہے، ایم او یو پر دستخط کی تقریب جی ایف ایس کے دفتر میں ہوئی۔

ای او یو پر دستخط کی تقریب میں پریس کلب کے کوآرڈینٹر طاہر خان  اور پروجیکٹ منیجر جی ایف سی ابوبکر شیروانی، کنٹری ہیڈ معین اختر، سی ای او خرم جافرانی شریک ہوئے۔

جی ایف سی بلڈر زاینڈ ڈویلپرز  کے چیف ایگزیکٹو آفیسر (سی ای او)  عرفان واحد کا  کہنا ہے کہ صحافیوں کو آسان اقساط اور 25 فی صد رعایتی قیمتوں  پر پلاٹس دیئے جائیں گے ۔

جی ایف سی بلڈر زاینڈ ڈویلپرز کے مطابق  بین الاقوامی معیار کی جی ایف ایس ونڈر سٹی کالونی میں صحافیوں کو انتہائی سستے  اور آسان قسطوں پر پلاٹس فراہم کیے جائیں گے ۔

یہ بھی پڑھیے

نسلہ ٹاور کی زمین کا مالک معلوم، باقی سب کیوں نامعلوم؟

جی ایف ایس ونڈر سٹی کالونی بہاولپور روڈ بلی والا انٹرچینج کے قریب واقع ہے،منصوبے کا جلد باقاعدہ افتتاح کیا جائے گا اورصحافیوں کو خصوصی ریایت فراہم کی جائیں گی ۔

جی ایف سی بلڈر ز اور پریس کلب ملتان  کے درمیان معاہدے سے صحافی  آسان اقساط اور رعایتی قیمت میں عالمی معیار کی حامل سوسائٹی میں پلاٹ حاصل کرسکیں گے۔

متعلقہ تحاریر