اے ٹی سی نے خدیجہ شاہ سمیت دیگر ملزمان کی درخواست ضمانتیں مسترد کردیں

جج اعجاز احمد بٹر نے معروف فیشن ڈیزائنر خدیجہ شاہ سمیت اعجاز احمد اور فہمیدہ بیگم سمیت دیگر ملزمان کی درخواست ضمانتیں مسترد کردی ہیں۔

عسکری ٹاور حملہ کیس میں پی ٹی آئی رہنما خدیجہ شاہ، فہمیدہ بیگم اور اعجاز چوہدری سمیت دیگر ملزمان کی ضمانتیں منسوخ ہو گئی ہیں۔

انسداد دہشتگردی کی خصوصی عدالت نے تھانہ گلبرگ میں درج عسکری ٹاور حملہ کیس میں ملوث ملزمان کی ضمانتوں کی درخواستوں پر فیصلہ جاری کرتے ہوئے ضمانتیں منسوخ کردی ہیں۔

انسداد دہشتگردی کی خصوصی عدالت نے اپنا محفوظ کیا گیا فیصلہ سنا دیا ہے۔ عدالت نے خدیجہ شاہ سمیت دیگر ملزمان کی درخواستوں پر فیصلہ محفوظ کیا تھا۔

یہ بھی پڑھیے

پی ٹی آئی سربراہ عمران خان کو 3 مقدمات میں حفاظتی ضمانت مل گئی

لاہور ہائیکورٹ نے فوج کو 10 لاکھ ایکڑ اراضی لیز غیر قانونی قرار دے دی

انسداد دہشتگردی کی خصوصی عدالت کے جج اعجاز احمد بٹر نے گذشتہ سماعت پر فریقین کے وکلاء کی جانب سے دلائل سننے کے بعد فیصلہ محفوظ کیا تھا۔ جو آج سنایا گیا ہے۔

جج اعجاز احمد بٹر نے معروف فیشن ڈیزائنر خدیجہ شاہ سمیت اعجاز احمد اور فہمیدہ بیگم سمیت دیگر ملزمان کی درخواست ضمانتیں مسترد کردی ہیں۔

ملزمان کی جانب سے دائر کی گئیں درخواستوں میں یہ موقف اختیار کیا گیا کہ حکومت نے ان کے خلاف سیاسی بنیادوں پر مقدمات قائم کیے ہیں ، اس لیے ان کی ضمانتیں منظور کی جائیں۔ درخواستوں میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ تمام کارکنان پرامن احتجاج کررہے تھے۔

دوسری جانب اسپیشل پراسیکیوٹر فرہاد علی شاہ کا دلائل دیتے ہوئے کہنا تھا کہ تمام ملزمان توڑ پھوڑ اور املاک کو نقصان پہنچانے میں ملوث تھے ، جن کی سی سی ٹی وی فوٹیج بھی منظرعام پر آچکی ہیں۔

متعلقہ تحاریر