عمران خان کی ہمشیرہ عظمیٰ خان کے خلاف ایک اور اراضی فراڈ کا مقدمہ درج

اینٹی کرپشن اسٹیبلشمنٹ فیصل آباد نے کیس میں ملوث نائب تحصیلدار اور پٹواری کو گرفتار کر لیا۔

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے سربراہ عمران خان کی بہن عظمیٰ خان نے خود کو مزید قانونی الجھنوں میں پھنسا لیا ہے۔ منگل کے روز اینٹی کرپشن اسٹیبلشمنٹ (اے سی ای) فیصل آباد نے عظمیٰ خان کے خلاف جھنگ کے سب ڈویژن "اطہر ہزاری” میں قیمتی اراضی کو فراڈ کے ذریعے اپنے نام منتقل کرنے کا مقدمہ درج کر لیا ہے۔

اس کیس کے حوالے سے مقامی انتظامیہ نے انکشاف کیا ہے کہ سابق وزیراعظم کی ہمشیرہ عظمیٰ خان نے "اطہر ہزاری” میں 300 کنال اراضی دھوکہ دہی کے ذریعے حاصل کی ہے۔

یہ بھی پڑھیے 

نیب کا عثمان بزدار کو نئے قانون کے تحت گرفتار کرنے کا فیصلہ، ذرائع

عسکری ٹاور حملہ کیس: عدالت نے یاسمین راشد کے جوڈیشل ریمانڈ میں توسیع کر دی

اینٹی کرپشن ایجنسی کے ذرائع نے بتایا کہ عظمیٰ خان نے مبینہ طور پر چک نمبر 7/2 تھل ساؤتھ اور چک نمبر 11/2 تھل ساؤتھ اطہر ہزاری کی ملکیت جعلی اور جعلسازی کے ذریعے حاصل کی۔

ان الزامات کے نتیجے میں عظمیٰ خان کے ساتھ نو افراد بشمول تحصیلدار، نائب تحصیلدار، پٹواری اور لینڈ ریکارڈ سینٹر کے عملے کو فرسٹ انفارمیشن رپورٹ (ایف آئی آر) میں شامل کیا گیا ہے۔

اینٹی کرپشن اسٹیبلشمنٹ (اے سی ای) فیصل آباد نے فوری طور پر کارروائی کرتے ہوئے کیس نامزد نائب تحصیلدار اور پٹواری کو گرفتار کرلیا ہے۔

متعلقہ تحاریر