لاہور کے علاقے اندرون بھاٹی گیٹ میں گھر میں آگ لگ گئی، 10 افراد جاں بحق

پولیس حکام کے مطابق ابتدائی تفتیش کے بعد لگتا ہے کہ آگ لگنے کی کی وجہ سے گھر کے تمام افراد گھر میں پھنس گئے تھے۔

لاہور کے علاقے اندرون بھاٹی گیٹ میں گھر میں آگ لگنے سے ایک ہی خاندان کے 10 افراد جاں بحق ہوگئے۔ علاقے میں افسردگی کا سما ہے ہر شخص اشکبار ہے۔

تفصیلات کے مطابق لاہور کے علاقے اندرون بھاٹی گیٹ میں گھر میں آگ لگنے سے ایک ہی خاندان کے 10 افراد جاں بحق ہوگئے۔ آگ نور محلہ میں واقع ایک مرلہ گھر میں لگی۔

پولیس حکام کے مطابق ابتدائی تفتیش کے بعد لگتا ہے کہ آگ لگنے کی کی وجہ سے گھر کے تمام افراد گھر میں پھنس گئے تھے، جس کی بنا پر تمام افراد نے خود کو گھر کے پچھلے کمرے میں بند کر لیا تھا۔

یہ بھی پڑھیے

لاہور ہائیکورٹ سے عمران خان کو بڑا ریلیف مل گیا، 7 مقدمات میں حفاظتی ضمانت منظور

عمران خان کی ہمشیرہ عظمیٰ خان کے خلاف ایک اور اراضی فراڈ کا مقدمہ درج

ریسکیو ذرائع کا کہنا ہے کہ گھر میں ظہرالدین بابر کے اہل خانہ رہائش پذیر تھے، جاں بحق ہونے والوں میں ایک بیٹا، ایک بیٹی، بہو اور ظہر الدین بابر کے چھ پوتے پوتیاں تھے۔

جاں بحق ہونے والوں میں 60 سالہ سائرہ بانو بیوی ظہرالدین، فرانہ اس کی بیٹی، 13 سالہ سیماب، 18 سالہ ثانیہ اور اس کا بیٹا 13 سالہ مونو، 16 سالہ عادل، 4 سالہ انزل۔ فاطمہ ولد وارث علی شامل ہیں۔

ریسکیو کی جانب سے جاں بحق افراد کی لاشوں کو مردہ خانے منتقل کر دیا گیا ہے جب کہ ریسکیو آپریشن بھی مکمل کر لیا گیا ہے۔

آگ لگنے کے بعد پولیس ، فائر فائٹرز اور ریسکیو ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں تھیں۔ پولیس نے جائے حادثہ سے شواہد اکٹھے کرلیے ہیں تاہم ابھی آگ لگنے کی وجوہات جاننے کی کوشش کی جارہی ہے۔

متعلقہ تحاریر