پرویز الٰہی کو راولپنڈی کی اڈیالہ جیل منتقل کر دیا گیا

آئی جی جیل خانہ جات کا کہنا ہے کہ سابق وزیراعلیٰ پنجاب کو براہ راست موٹروے کے ذریعے راولپنڈی منتقل کیا گیا۔

سابق وزیر اعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الٰہی کو لاہور سے راولپنڈی کی اڈیالہ جیل منتقل کر دیا گیا ہے۔ آئی جی جیل خانہ جات فاروق نذیر کے مطابق سابق وزیراعلیٰ کو براہ راست موٹروے کے ذریعے راولپنڈی منتقل کیا گیا۔

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے صدر چوہدری پرویز الہیٰ کو ڈپٹی کمشنر لاہور نے 30 دن کے لیے حراست میں لیا تھا۔

ڈپٹی کمشنر لاہور کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی صدر پرویز الٰہی کو سیاسی ریلی نکالنے کے امکان پر حراست میں لیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیے

لاہور ہائی کورٹ نے سائفر کی تحقیقات پر جاری حکم امتناع واپس لے لیا

پرویز الٰہی کو 30 دن کے لیے تھری ایم پی او کے تحت حراست میں لے لیا گیا

یاد رہے کہ لاہور ہائی کورٹ نے چند روز قبل چوہدری پرویز الہیٰ کی نظربندی کے خلاف دائر درخواست واپس لیتے ہوئے نمٹا دی تھی۔

سماعت کے دوران عدالت نے ریمارکس دیئے کہ پنجاب حکومت سے درخواست گزار کی بات سن کر فیصلہ کرنے کو کہیں گے۔

عدالت نے سابق وزیراعلیٰ کے وکیل سے پوچھا کہ کیا انہوں نے ڈپٹی کمشنر کے پاس درخواست جمع کرائی ہے۔

عدالت پنجاب حکومت سے اپیل سن کر فیصلہ کرنے کو کہے گی۔

اس کے بعد عدالت نے حکومتی وکیل سے پوچھا کہ وہ اپیل پر کتنے دنوں میں فیصلہ کریں گے۔

وکیل نے جواب دیا کہ 10 دن میں فیصلہ کریں گے۔

متعلقہ تحاریر