جے آئی ٹی کے سربراہ اور ارکان کو دھمکیاں دینے پر عمران خان کے خلاف شکایت درج
چیئرمین تحریک انصاف کے خلاف شکایت تھانہ قلعہ گجر سنگھ میں درج کی گئی ہے۔
چیئرمین پی ٹی آئی کے خلاف لاہور کے تھانہ قلعہ گجر سنگھ میں مشترکہ تحقیقاتی ٹیم (جے آئی ٹی) کے سربراہ اور کمیٹی ارکان کو مبینہ طور پر دھمکیاں دینے پر درخواست دائر کر دی گئی۔
شکایت انچارج انویسٹیگیٹر قلعہ گجر سنگھ محمد سرور کی جانب سے درج کی گئی۔
شکایت کے متن کے مطابق پی ٹی آئی چیئرمین کو سرور روڈ تھانے میں مقدمہ 96/23 میں تفتیش کے لیے طلب کیا گیا تھا تاہم پی ٹی آئی چیئرمین نے ڈی آئی جی انویسٹی گیشن کی طرف انگلی اٹھا کر جے آئی ٹی کے سربراہ عمران کشور اور دیگر ارکان کو دھمکیاں دیں۔
یہ بھی پڑھیے
پی ٹی آئی کے سربراہ عمران خان کو 9 مئی کے واقعات میں کلین چٹ مل گئی
درخواست کے متن میں کہا گیا ہے کہ "ملزم کی جانب سے اراکین کو ڈرانا آزاد اور غیر جانبدارانہ تحقیقات میں رکاوٹ کا باعث بن سکتا ہے۔”
درخواستوں میں مزید کہا گیا ہے کہ ’’ملزم کا یہ عمل امن و امان کی خلاف ورزی ہے‘‘۔