رہنما تحریک انصاف یاسمین راشد کے جوڈیشل ریمانڈ میں توسیع
لاہور اے ٹی سی نے پولیس کو کیس کا چالان (چارج شیٹ) داخل کرنے کی ہدایت کردی۔
لاہور کی انسداد دہشت گردی کی عدالت (اے ٹی سی) نے اداروں کے خلاف تقریر کیس میں پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی رہنما ڈاکٹر یاسمین راشد کے جوڈیشل ریمانڈ میں 4 اگست تک توسیع کر دی۔
پی ٹی آئی رہنما اے ٹی سی جج کے سامنے پیش ہوئیں، کیونکہ ان کا سابقہ جوڈیشل ریمانڈ آج (پیر کو) ختم ہو رہا تھا۔
یہ بھی پڑھیے
جے آئی ٹی کے سربراہ اور ارکان کو دھمکیاں دینے پر عمران خان کے خلاف شکایت درج
رانا ثناء اللہ سرکاری افسران اور اہل خانہ کو دھمکیاں دینے کے الزام سے بری
عدالت نے حالات کو دیکھتے ہوئے اس کے جوڈیشل ریمانڈ میں مزید 4 دن کی توسیع کرتے ہوئے پولیس کو کیس کا چالان (چارج شیٹ) داخل کرنے کی ہدایت کردی۔