لیہ کے قریب مسافر وین اور ٹرک میں تصادم: ایک ہی خاندان کے 7 افراد جاں بحق
جاں بحق ہونے والے تمام افراد بدقسمت وین کے مسافر تھے۔
جمعرات کی صبح بھکر میاں چنوں شاہراہ پر مسافر وین اور ٹرک میں تصادم کے نتیجے میں ایک ہی خاندان کے 7 افراد جاں بحق اور 6 شدید زخمی ہوگئے۔
ابتدائی اطلاعات کے مطابق مسافر وین کا ٹائی راڈ اچانک کھل گیا اور سامنے سے آنے والے ٹرک سے ٹکر گئی ، 7 افراد موقع پر جاں بحق ہو گئے۔
حادثہ لیہ کے ضلع چوبارہ میں پیش آیا۔
یہ بھی پڑھیے
نیب نے مونس الٰہی کے سیکرٹری کو رشوت کے الزام میں گرفتار کر لیا
چیئرمین پی ٹی آئی کے وکلاٗ کے خلاف مقدمہ درج
جاں بحق ہونے والے تمام افراد اس بدقسمت وین کے مسافر تھے جو کہ بھکر سے میاں چنوں قل خوانی کی تقریب کے لیے جا رہی تھی۔
واقعہ کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو ٹیموں اور پولیس کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئیں اور جاں بحق اور زخمیوں کو قریبی اسپتال منتقل کیا۔
پولیس حکام کے مطابق جاں بحق ہونے والوں میں محمد سرور ، نواز ، قاسم ، غازی خان ، عالم شیر ، حاجی محمد اور اسد شامل ہیں۔