قصور کی تجارتی بلڈنگ دنیا کی 7ویں سرسبز ترین عمارت قرار

دنیا بھر میں ماحولیاتی آلودگی  کے باعث تیزی سے بڑھتے ہوئے درجہ حرارت  کے باعث ماحول دوست عمارتوںکی تعمیر کا رجحان بڑھتا جارہا ہے

ترقی یافتہ ممالک میں بلند و بالا عمارات ایک معمول کی بات ہے  بلند عماراتوں کے ساتھ ان عمارات کو جدید دور سے ہم آہنگ کرنے کیلئے  جدیدیت پر بھی خصوصی توجہ دی جاتی   ، دنیا بھر میں ایک سے بڑھ کر ایک دیدہ زیب عمارتیں تعمیر کی جارہی ہے جو اپنے جمالیاتی حسن سے لوگوں کو حیران کردیتی ہیں لیکن  دنیا بھر میں ماحولیاتی آلودگی  کے باعث تیزی سے بڑھتے ہوئے درجہ حرارت  کے باعث ماحول دوست عمارتوں کی تعمیر کا رجحان بڑھتا جارہا ہے۔

یو ایس گرین بلڈنگ کونسل  کی جانب سے گذشتہ ہفتے LEED گرین ریٹنگ سسٹم کے تحت دنیا بھر ان تجارتی عمارات کی فہرست جاری کی گئی ہے جو ماحول دوست  ہوں اور تیزی سے بڑھتی ہوئی آلودگی کو روکنے میں اپنا کردار ادا کررہی ہوں۔

یہ بھی پڑھیے

ماحولیاتی تبدیلی: دنیا کو اقوام متحدہ کی وارننگ

اس سلسلے میں لاہور کے جنوب میں واقع ضلع "قصور” کی ایک تجارتی عمارت کو دنیا کی سرسبزترین عمارتوں میں ساتویں نمبر پر شامل کیا گیا ہے، یہ عمارت ایک کپڑے بنانے والی کمپنی "انٹرلوپ” کی ملکیت ہے۔ 574،229 مربع فٹ طویل اس عمارت میں بارش کے پانی کو خاص مہارت سے گزار کر اس قابل بنایا گیا ہے جو قدرتی طورپر سبزہ اگانے میں معاونت  کرتا ہے،  عمارت کا تیس فیصد کا رقبہ پودو ں اور درختوں کیلئے مختص کیا گیا ہے جہاں تین ہزار سے زائد درخت لگائے گئے ہیں۔

مذکورہ عمارت کی غیر معمولی ہریالی دیکھنے والوں کو فرحت کا احساس دلاتی ہے جبکہ ماحول دوست ہونے کے باعث آلودگی کو کم کرنے میں بھی اپنا کردار ادا کرنے میں مصروف ہے  ، ماحول دوست عمارات کے حوالے سے انٹرلوپ بلڈنگ دیگر صنعتی عمارتوں کے لیے ایک مثال ہے۔

Facebook Comments Box