کمالیہ میں اساتذہ اور طلبہ کبڈی میچ دیکھنے میں مصروف، اسکول ویران

نواحی علاقے بستی کھجورہ میں "بابا محمد خان" کے سالانہ میلے کے موقع پر کبڈی ٹورنامنٹ کا انعقاد کیا جاتا ہے۔

کمالیہ کے نواحی علاقے بستی کھجورہ میں کبڈی میچ کے شوقین اساتذہ اور طالب علم میچ دیکھنے کے لیے گراؤنڈ پہنچ گئے۔

تفصیلات کے مطابق کمالیہ کے نواحی علاقہ بستی کھجورہ میں کبڈی کے شوقین اساتذہ نے اسکول ٹائمنگ میں کلاسیں چھوڑ کر طلباء سمیت کبڈی کا میچ دیکھا۔

یہ بھی پڑھیے

قصور کی تجارتی بلڈنگ دنیا کی 7ویں سرسبز ترین عمارت قرار

طالب علموں نے میچ دیکھنے میں مصروف اپنے اساتذہ کو بیٹھنے کے لیے کرسیاں فراہم کیں جس کے بعد اسکول خالی ہوگیا۔

کورونا کی عالمی وبا کی وجہ سے پہلے ہی تعلیمی سلسلہ اتنے مہینوں بعد شروع ہوا اور اب کبڈی میچ دیکھنے کی وجہ سے اسکول میں کلاسز نہ ہوئیں۔

چھٹیوں کے عادی اساتذہ اور طلبہ نے اسکول کے ساتھ لگنے والے "بابا جان محمد” کے میلے میں کبڈی میچ دیکھا اور میچ سے خوب لطف اندوز ہوئے، تاہم اس دوران تعلیمی دن ضائع ہوگیا۔

کمالیہ کے نواحی علاقہ بستی کھجورہ میں "بابا جان محمد” کا عرس ہر سال لگتا ہے جو تین دن تک جاری رہتا ہے۔ میلے کے موقع پر کبڈی میچ کا ٹورنامنٹ کرایا جاتا ہے جسے دیکھنے کے لیے دور دور سے لوگ آتے ہیں۔

کبڈی میچ کے ٹورنامنٹ میں کمالیہ اور دیگر علاقوں سے ٹیمیں شرکت کے لیے آتی ہیں۔ تاہم اس مرتبہ یہ من موجی اساتذہ نے طالب علموں کے ہمراہ کبڈی میچ کو خوب انجوائے کیا مگر اس دوران اسکول ویرانی کی تصویر پیش کرتا رہا۔

Facebook Comments Box