کمالیہ میں بااثر ملزمان کا نوجوان کو برہنہ کرکے تشدد،بدفعلی کی کوشش

ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہونے پر پولیس نے 19 ملزمان کے خلاف مقدمات درج کر لیے ہیں۔

کمالیہ کے نواحی علاقہ مل فتیانہ میں بااثر مسلح ملزمان کی نوجوان سے بدفعلی کی کوشش، برہنہ کر کے تشدد کیا۔ تشدد کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہونے پر بااثر ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ہے تاہم ابھی تک کوئی گرفتاری عمل میں نہیں آئی ہے۔

کمالیہ کے نواحی علاقہ مل فتیانہ میں بااثر مخالفین نے 30 سالہ نوجوان کو گھر سے بلا کر کماد کی فصل میں اسلحہ کے زور پر زبردستی ننگا کرکے بدفعلی کی کوشش کی اور چھتروں سے پٹائی کرتے ہوئے غلیظ گالیاں دیتے رہے اور اس واقعے کی ویڈیو بناتے رہے۔

یہ بھی پڑھیے

سکھر کسٹم حکام کی کارروائی ، 10 کروڑ روپے کی آرٹیفیشل جیولری ضبط

ایف آئی اے کی ڈہرکی میں کارروائی، آن لائن فراڈ میں ملوث ملزم گرفتار

بااثر ملزمان نے طاقت کے نشے میں متاثرہ نوجوان کی بنائی ہوئی ویڈیو رشتے داروں کو بھیجی اور سوشل میڈیا پر وائرل کر دی۔

مدعی امداد حسین کی درخواست پر تھانہ صدر کمالیہ پولیس نے 13 نامزد اور6 نامعلوم ملزمان کے خلاف زیر دفعہ 355,342,377,511,109,148اور 149 ت پ کے تحت مقدمات درج کر کے 2 نامزد ملزمان کو حراست میں لیا اور مبینہ طور پر مدعی کے سامنے چھوڑ دیا۔

کمالیہ ملزمان نوجوان تشدد

مدعی امداد حسین نے میڈیا کو بتایا کہ ملزمان مجھے دھمکیاں دے رہے ہیں کہ پولیس کے پاس کیوں گئے۔

امداد حسین نے بتایا کہ ملزم علی احمد نے کال کر کے مجھے بلایا اور اپنے ساتھیوں کی موجودگی میں میرے ساتھ زیادتی کی کوشش کی اور وڈیو بنا کر سوشل میڈیا پر وائرل کی۔

انہوں نے کہا ہے کہ میرے ساتھ سخت زیادتی ہوئی ہے، میں وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار سے اپیل کرتا ہوں کہ مجھے انصاف دلایا جائے۔

متعلقہ تحاریر