جماعت اسلامی تعصب سے پاک ہے، سردار انیل سنگھ

سردار انیل سنگھ کے مطابق دوران کورس مجھے کسی قسم کے تعصب کا سامنا نہیں کرنا پڑا۔

جماعت اسلامی کراچی منارٹی ونگ کے جوائنٹ سیکرٹری سردار انیل سنگھ کا کہنا ہے کہ جماعت اسلامی پاکستان کے ہیڈ آفس منصورہ لاہور میں تربیت پروگرام میں شرکت کی، اس دوران کسی بھی جگہ پر کسی قسم کا امتیازی سلوک یا تعصب محسوس نہیں ہوا۔

مرکزی تربیت گاہ میں شرکت کرنے والے انیل سنگھ کا کہنا تھا کہ کراچی جماعت اسلامی منارٹی ونگ کا جوائنٹ سیکرٹری ہوں ۔ یہ میرا زندگی کا پہلا تجربہ ہے۔ منصورہ کے بارے میں سنا تھا اپنی تنظیم کراچی میں ۔ لیکن یہ میرا پہلا دورہ ہے۔ جب سے میں یہاں آیا ہوں ، مجھے یہاں کسی قسم کا تعصب کا سامنا نہیں کرنا پڑا ہے۔

یہ بھی پڑھیے

کمالیہ میں بااثر ملزمان کا نوجوان کو برہنہ کرکے تشدد،بدفعلی کی کوشش

پنجاب کے نئے بلدیاتی نظام میں نشستوں کی تعداد میں اضافہ

سردار انیل سگھ کا کہنا تھا کہ اکیلا سکھ ہوں جو یہاں آیا ہوں۔ میں نے یہاں مسجد میں قیام بھی کیا ہے ۔ کھانا بھی کھایا اور یہاں پر جتنے بھی میرے بڑے لیڈر تھے سب سے ملا ہوں ، یہاں پر آپ کو تعصب نام کی کوئی چیز نہیں ملے گی۔

سردار انیل سنگھ کا کہنا تھا کہ جماعت اسلامی کے حوالے سے ایک فوبیا پھیلا ہوا ہے کہ جماعت اسلامی کیوں نہیں منارٹیز کے ساتھ انٹرایکٹ کرتی ہے۔

میں ایک سکھ ہونے کے ناطے اس بات کو تسلیم کرتا ہوں کہ یہاں ایسی کوئی بات نہیں ہوتی جس سے یہ ثابت ہو کہ یہاں تعصب پایا جاتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ میں تین روزہ تربیتی پروگرام میں حصہ بھی لیا ۔ منصورہ کے ہر ڈیپارمنٹ کا ویزٹ کیا ۔ اور یہاں پر مجھے تعصب نام کی کوئی چیز دیکھنے کو نہیں ملی۔ مجھے بہت فخر محسوس ہورہا ہے۔ آنے والے دنوں میں ایک اور ویزٹ کروں گا۔

ان کا کہنا تھا کہ میں اپنے دوسرے بھائیوں کو جو منارٹی ونگ سے ہیں انکو دعوت دیتا ہوں کہ آئیں، جماعت اسلامی کے ساتھ جوائن ہوں ۔ اِن کا ساتھ دیں۔ جماعت اسلامی وہ تنظیم ہے جو اقلیتوں کے حقوق کی تحفظ کرسکتی ہے۔ بانسبت جو ہمارے پاکستان کی دوسری تنظیمیں ہیں۔

متعلقہ تحاریر