پنجاب میں کورونا ویکسین گھر کی دہلیز پر لگے گی

پنجاب حکومت نے گھر گھر جا کر کورونا وبا سے بچاؤ کی ویکسین لگانے کا اعلان کیا ہے، یہ مہم 25 اکتوبر سے 12 نومبر تک جاری رہے گی۔

پنجاب حکومت نے گھر گھر جا کر کورونا وبا سے بچاؤ کی ویکسین لگانے کا اعلان کیا ہے، یہ مہم 25 اکتوبر سے 12 نومبر تک جاری رہے گی۔ گھر گھر ویکسین مہم کا آغاز کرنے کے لیے جاری کیے گئے نوٹی فکیشن کے مطابق مہم کو کامیاب بنانے کی غرض سے فوکل پرسن مقرر کیا گیا ہے۔

ویکسین مہم پنجاب بھر کے 36 اضلاع میں مکمل کی جائے گی، نوٹی فکیشن کے مطابق اس کا مقصد صوبے کے تمام افراد کو کورونا ویکسین لگانے کا ہدف حاصل کرنا ہے۔

یہ بھی پڑھیے

دو سال بعد بھی کورونا نہیں تھکا، نیا ویرینٹ آگیا

سب پاکستانی ڈاکٹر فیس نہیں بٹورتے، کچھ انعام پال جیسے بھی ہیں

واضح رہے کہ گزشتہ روز سائیٹنفک ٹاسک فورس کے رکن ڈاکٹر جاوید اکرم نے کہا تھا کہ کورونا وائرس کا کیلیفورنیا ویرینٹ بھی پاکستان میں داخل ہوچکا ہے، حکومتی اعداد و شمار کے مطابق 40 افراد نئے ویرینٹ سے متاثر ہوئے ہیں۔

این سی او سی کے مطابق ملک بھر میں گزشتہ روز کورونا وائرس کے 567 نئے مریض سامنے آئے ہیں جبکہ 16 افراد وائرس کی وجہ سے انتقال کرگئے۔

پنجاب کی صوبائی حکومت نے بروقت فیصلہ کرتے ہوئے شہریوں کو کورونا ویکسین لگانے کا اعادہ کیا ہے، اس طرح جو افراد ویکسین سے متعلق گمراہ کن خبروں کا شکار تھے اور اس میں بےجا تامل سے کام لے رہے تھے وہ بھی انہیں بھی ویکسین لگ جائے گی۔

دیکھنا ہوگا کہ باقی صوبوں کی حکومتیں بھی اپنے شہریوں کی حفاظت کے لیے گھر گھر ویکسین مہم شروع کرتی ہیں یا نہیں۔

متعلقہ تحاریر