فیصل آباد واقعہ ، سی سی ٹی وی فوٹیج نے خانہ بدوش خواتین کا بھانڈا پھوڑ دیا

سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والے ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ خواتین نے لوگوں کی ہمدردیاں حاصل کرنے کے لیے اپنے کپڑے خود پھاڑے تھے۔

فیصل آباد میں ہونے والے شرمناک واقعے کا ڈرپ سین، سی سی ٹی وی فوٹیجز سے معاملہ ہی تبدیل ہو گیا خواتین نے خود اپنے کپڑے پھاڑ کر اپنے آپ کو برہنہ کیا۔

تفصیلات کے مطابق پیر کے روز فیصل آباد ملت ٹاؤن کی حدود میں یوسف پارک کے قریب آسمان الیکٹرک سٹور میں خانہ بدوش کاغذ اٹھانے والی خواتین کو کو سر بازار برہنہ کرکے تشدد کرنے کے واقعے سامنے آیا۔

یہ بھی پڑھیے

انڈین آرمی کا ہیلی کاپٹر گر کے تباہ، سی ڈی ایس بپن راوت ہلاک

پیپلزپارٹی نے پنجاب میں ن لیگ کو للکار نے کی ٹھان لی

اس واقعے سے نا صرف فیصل آباد یا پنجاب بلکہ پاکستان بھر کی پوری دنیا میں میں بدنامی ہوئی۔ یک بعد دیگر رونما ہونے والے واقعات سے پنجاب کو شرپسند لوگوں کا صوبہ بنا کر سوشل میڈیا پر شدید تنقید کا نشانہ بنایا گیا۔

واقعے کی سی سی ٹی وی فوٹیجز سامنے آنے پر اسٹوری کا رخ ہی تبدیل ہوگیا ، منظرعام عام پر آنے والی سی سی ٹی وی فوٹیج کے مطابق خانہ بدوش چار خواتین دکان میں چوری کی غرض سے داخل ہوئی، سامان اور پیسے چرائے جس پر ملازم کی جانب سے ان کو روکا گیا اور نہ روکنے کی صورت میں دکان کو بند کیا گیا خواتین دکان سے باہر نکلنے کی کوشش میں ملازم سے الجھتی رہی جبکہ اسی دوران ایک خاتون نے انتہائی چالاکی سے اپنے اور اپنی دیگر ساتھی خواتین کے کپڑے پھاڑ دیے۔

واقعے کی فوٹیجز جب سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تو وزیراعظم پاکستان عمران، وزیراعلی پنجاب عثمان بزدار کی جانب سے نوٹس لیا گیا۔ اعلیٰ حکام کے نوٹس کے بعد متعلقہ پولیس حرکت میں آگئی اور مقدمہ درج کرتے ہوئے ہوئے پانچ ملزمان جن میں دوکان کے مالک اور ملازمین کو گرفتار کر لیا گیا۔

خواتین کو ہراساں کرنے کے واقعات اپنی جگہ مگر یہ کوئی نئی بات نہیں کہ خواتین کے مکر کے باعث ان کے ساتھ بدسلوکی کے واقعات ہوں۔ اس واقعے سے سے فیصل آباد شہر صوبہ پنجاب اب اور پاکستان کی دنیا بھر میں شدید بدنامی ہوئی بالکل ویسے ہی جیسے جشن آزادی کے موقع پر خاتون ٹک ٹوکر عائشہ اکرم کے پلان پبلسٹی سٹنٹ کی وجہ سے اس کے ساتھ بدتمیزی ہوئی اور پاکستان کا نام بد نام ہوا۔

متعلقہ تحاریر