شیخوپورہ :مہنگائی سے بے حال عوام کو پیٹرول پمپ مالکان بھی لوٹنے لگے

ریموٹ کنٹرول کی مدد سے مشین  کے سسٹم میں مداخلت کرتے ہوئے مقدار ایک لیٹر کی بجائے 700 ملی لیٹر کر دیتا ہے

شہریوں کو لوٹنے کے لیے پٹرول پمپ مالکان نے نیا طریقہ ڈھونڈ لیا، مہنگے پیٹرول کا بوجھ برداشت کرنیوالی عوام کو  پیٹرول پمپس پر مزید چونا لگائے جانے کا انکشاف ۔

صوبہ پنجاب کے ضلع شیخوپورہ کے علاقے شرقپور شریف میں ریموٹ کنٹرول کے ذریعے پیٹرول پمپس کی مشینوں کو آپریٹ کر کے شہریوں کو لوٹنے والوں کیخلاف متعدد شکایات کے بعد ضلعی انتظامیہ  نے پٹرول پمپ کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے  ملوث افراد کےخلاف مقدمہ درج کرلیا ۔

یہ بھی پڑھیے

پیٹرول پرائس پر ٹیکس کے بجائے لیوی میں اضافہ، مسئلے کا حل کیا؟

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 3.01 سے 3.33 روپے اضافے کا نوٹی فکیشن جاری

ضلعی انتظامیہ نے   پیٹرول کی مقررہ قیمت  پر مقدار سےکم پیٹرول  کی فراہمی متعدد شکایات کے بعد  پیٹرول پمپ پر کارروائی،  مقدمہ میں بتایا گیا ہے کہ  گاہک کے آنے پر پیٹرول فراہم کرنے والا سیل مین ریموٹ  کی مدد سے  پیٹرول  کی مقدار پوری کر دیتا  جبکہ اسی دوران ریموٹ کنٹرول کی مدد سے مشینوں کو آپریٹ کیا جاتا اور شہریوں کو پوری رقم کے عوض کم پیٹرول دیکر لوٹا جا رہا تھا۔

سیل مین ریموٹ کنٹرول ہی کی مدد سے مشین  کے سسٹم میں  مداخلت کرتے ہوئے  مقدار ایک لیٹر کی بجائے 700 ملی لیٹر کر دیتا ہے جس  کا علم گاہک کو نہیں ہوتا ۔ضلعی انتظامیہ نے بدنیت پیٹرول مالکان کے خلاف مقدمہ درج  کرلیا ہے

متعلقہ تحاریر