شاہ سے زیادہ شاہ کی وفادار ایف آئی اے ، منی لانڈرنگ کیس کی پیروی نہیں کرے گی
سپیشل جج سنٹرل اعجاز حسن اعوان نے ایف آئی اے پراسکیوٹر کی درخواست پر تحریری حکم جاری کر دیا۔
فیڈرل انسٹی گیشن ایجنسی (ایف آئی اے) نے وزیراعظم پاکستان شہباز شریف و دیگر کیخلاف منی لانڈرنگ کیس کا ٹرائل نہ کرنے کا فیصلہ کرلیا.
تفصیلات کے مطابق ایف آئی اے نے عدالت میں. درخواست جمع کرادی سپیشل پراسکیوٹر کے مطابق ڈی جی ایف آئی اے نے تفتیشی افسر کے ذریعے شہباز شریف کیخلاف پیش نہ ہونے کا کہا ہے.
یہ بھی پڑھیے
وزیراعلیٰ پنجاب نے شادیوں میں ون ڈش پارٹی کا حکم دے دیا
لیگی حکومت میں گھروں کی بجائے سڑکوں اور فٹ پاتھز پر بجلی کا ضیاع
لاہور کی سپیشل سنٹرل عدالت نے ایف آئی اے کی پراسکیوٹر کی جانب سے جمع کرائی گئی درخواست پر فیصلہ جاری کردیا ہے.عدالت نے ایف آئی اے پراسکیوشن ٹیم کی درخواست کو ریکارڈ کا حصہ بنا دیا۔
سپیشل جج سنٹرل اعجاز حسن اعوان نے ایف آئی اے پراسکیوٹر کی درخواست پر تحریری حکم جاری کر دیا۔
تحریری فیصلہ کے مطابق منی لانڈرنگ کیس کی 11 اپریل کو سماعت کے بعد سپیشل پراسکیوٹر ایف آئی اے نے ٹرائل میں عدم دلچسپی کی درخواست دائر کی ، ڈی جی ایف آئی اے نے تفتیشی افسر کے ذریعے شہباز شریف کیخلاف پیش نہ ہونے کا کہا۔
شہباز شریف اور حمزہ شہباز کے وزیراعظم اور وزیر اعلیٰ بننے کے باعث پراسکیوشن کو پیش ہونے سے روکا گیا۔
فیصلہ میں مزید کہا گیا ہے کہ ایف آئی اے کے متعلقہ حکام نے شہباز شریف ، حمزہ شہباز سمیت دیگر کیخلاف ٹرائل میں عدم دلچسپی ظاہر کی،
عدالت نے سپیشل پراسکیوٹر ایف آئی اے کی عدم پیشی کی درخواست کو ریکارڈ کا حصہ بنا دیا ہے.