پنجاب کا بجٹ اویس لغاری پیش کریں گے، ذرائع نیوز 360
وزیراعلیٰ آفس کے ذرائع نے نیوز 360 کو بتایا ہے کہ محکمہ خزانہ پنجاب نے بجٹ تقریر کے پوائنٹس اویس لغاری کو بھجوا دیئے ہیں۔
پنجاب کا آئندہ مالی سال کا بجٹ کون پیش کرے گا اس حوالے سے ن لیگ اور پیپلز پارٹی میں اختلاف کھل کر سامنے آ گئے ہیں جبکہ پنجاب کابینہ میں توسیع کا دوسرا مرحلہ بھی التوا کا شکار ہوگیا ہے ، ذرائع کے مطابق صوبائی وزیر خزانہ کی حلف برداری کھٹائی میں پڑ گئی۔
نیوز 360 کے ذرائع کا کہنا ہے کہ پاکستان مسلم لیگ (ن) اور پیپلز پارٹی کی اعلیٰ قیادت کے درمیان وزیر خزانہ کی تعیناتی کے حوالے سے اختلاف کھل کر سامنے آگئے جبکہ دیگر کئی مسائل تاخیر کی وجہ بن رہے ہیں۔
مسلم لیگ ن ذرائع کے نے نیوز 360 کو بتایا ہے کہ پیپلز پارٹی کی اعلیٰ قیادت کے تحفظات سمیت دیگر مسائل پر کابینہ کے حلف اٹھانے کا معاملہ بھی تاخیر کا شکار ہو گیا ہے۔
ذرائع نے بتایا ہے کہ وزیراعظم شہباز شریف اور وزیراعلی حمزہ شہبازشریف کی اہم ملاقات ہوئی، جس کے بعد وزیر خزانہ پنجاب کے حلف کا معاملہ بھی ایک بار پھر موخر کر دیا گیا۔
واضح رہے کہ آج پنجاب کابینہ میں توسیع کی جانی تھی اور 20 کے قریب اراکین اسمبلی نے حلف اٹھانا تھا۔
نیوز 360 کے ذرائع نے مزید بتایا ہے کہ پاکستان پیپلز پارٹی وزارت خزانہ نہ ملنے پر اپنے وزراء کو اہم محکموں کے قلمدان فوری دینے کی خواہش کا اظہار کیا ہے۔ حکومت کا قلمدان سے متعلق معاملہ طے نہ ہوا جس پر کابینہ کا دوسرا مرحلہ بجٹ سیشن کے بعد ہونے کا امکان ہے۔
وزیراعلیٰ آفس کے ذرائع نے نیوز 360 کو بتایا ہے کہ محکمہ خزانہ پنجاب نے بجٹ تقریر کے پوائنٹس اویس لغاری کو بھجوا دیئے ہیں، اور امکان یہ ظاہر کیا جارہا ہے کہ پنجاب کا بجٹ اویس لغاری پیش کرسکتے ہیں۔