ایم پی اے سبطین خان پنجاب اسمبلی میں قائد حزب اختلاف نامزد
اسپیکر پنجاب اسمبلی پرویز الٰہی نے سبطین خان کے بطور اپوزیشن لیڈر کا نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا ہے۔
آبادی کے لحاظ سے پاکستان کے سب سے بڑے صوبے میں پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے پنجاب اسمبلی میں ایم پی اے سبطین خان کو قائد حزب اختلاف نامزد کر دیا۔
تحریک انصاف نے رکن اسمبلی سبطین خان کو پنجاب اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر نامزد کر دیا ہے اور اس حوالے سے اسمبلی سیکرٹریٹ کو باضابطہ طور پر آگاہ بھی کر دیا ہے۔
یہ بھی پڑھیے
پنجاب کا بجٹ اویس لغاری پیش کریں گے، ذرائع نیوز 360
منی لانڈرنگ کیس، سلمان شہباز اور مقصود ملک کے وارنٹ جاری
اسپیکر پنجاب اسمبلی پرویز الٰہی نے اپوزیشن لیڈر کا نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا ہے۔
یاد رہے کہ دو روز قبل یہ خبر سامنے آئی تھی کہ تحریک انصاف کی قیادت نے پنجاب اسمبلی میں میاں محمود الرشید کو اپوزیشن لیڈر نامزد کرنے کی منظوری دیدی ہے.
تاہم گزشتہ روز پنجاب اسمبلی میں تحریک انصاف کے پارلیمانی لیڈر سطبین خان نے واضح کیا تھا کہ ابھی تک اپوزیشن لیڈر کے لیے کسی کا نام فائنل نہیں ہوا اور اپوزیشن لیڈر کا فیصلہ عمران خان کریں گے۔