معروف بزنس مین سیٹھ عابد کی بیٹی کو قتل کردیا گیا

پولیس نے مقتولہ کے قتل کے شبے میں اس کے لے پالک بیٹے کو گرفتار کرلیا ہے، جائے وقوعہ سے 3 پستول ملے ہیں۔

صوبائی دارالحکومت لاہور کے علاقہ مسلم ٹاون میں معروف کاروباری شخصیت سیٹھ عابد مرحوم کی بیٹی کو گھر میں گولی مار کر قتل کر دیا گیا۔

لاہور پولیس نے وقوعہ سے 3 پستول برآمد کر لیئے ہیں ، جبکہ پولیس نے قتل کے شبہ میں مقتولہ کے لے پالک بیٹے فہد کو حراست میں لے لیا ہے۔

یہ بھی پڑھیے

ایڈیشنل کمشنر ریونیو کی پھندا لگی لاش فلیٹ سے بر آمد

ٹرین میں اجتماعی زیادتی کےدوران خاتون کی وڈیو بنانے کا بھی انکشاف

مقتولہ کا خاوند مظہر امریکہ میں مقیم ھے۔ مقتولہ کے 2 بیٹے اور ایک بیٹی تینوں لے پالک ہیں۔

پولیس نے پوسٹ مارٹم کے لیے 60 سالہ فرح کی لاش مردہ خانے بھجوا دی گئی۔ 40 سالہ گھریلو ملازمہ رضیہ کو بھی شامل تفتیش کر لیا گیا ہے۔

متعلقہ تحاریر