منی لانڈرنگ کیس ، بینکنگ کورٹ سے مونس الہٰی کی عبوری ضمانت منظور
بینکنگ کورٹ نے اسپیکر پنجاب اسمبلی چوہدری پرویز کے صاحبزادے کی عبوری ضمانت 4 جولائی تک منظور کرلی ۔

منی لانڈرنگ کیس میں مونس الہٰی نے ضمانت کے لیے عدالت سے رجوع کر لیا، بینکنگ کورٹ نے مونس الٰہٰی کی عبوری ضمانت چار جولائی تک منظور کر لی۔
مونس الہیٰ نے اپنے وکیل کے زریعے بینکنگ جرائم کورٹ میں درخواست ضمانت دائر کر دی ، سینیر قانون دان امجد پرویز نے مونس الہیٰ کی درخواست ضمانت دائر کی تھی۔
یہ بھی پڑھیے
لاہور ہائیکورٹ نے گورنر کے آرڈیننس پر عمل درآمد روکنے کی استدعا مسترد کردی
وزیراعلیٰ پنجاب اور تاجروں کے درمیان مذاکرات کامیاب، مارکٹیں رات 9 بند کرنے پر اتفاق
درخواست میں موقف اختیار کیا گیا کہ ایف آئی اے کا منی لانڈرنگ مقدمہ جھوٹ ہے مبنی ہے ۔ شامل تفتیش ہوں گرفتاری کا خدشہ ہے ۔
مسلم لیگ ق کے رہنما مونس الہیٰ کے خلاف منی لانڈرنگ مقدمے میں عبوری ضمانت پر سماعت بیکنگ جرائم کورٹ کے جج اسلم گوندل نے کی، بینکنگ جرائم کورٹ نے مونس الہیٰ کی چار جولائی تک عبوری ضمانت منظور کر لی اور عدالت نے ایف آئی اے کو مونس الہیٰ کی گرفتاری سے چار جولائی تک روک دیا
اس موقع پر صحافی کی جانب سے سوال کیا گیا کہ مونس صاحب آپ نے کہا تھا کہ ضمانت نہیں کرواوں گا۔؟
جس پر چوہدری مونس الہٰی نے کہا وکلا کی ہدایت پر عبوری ضمانت کروائی ہے، سب کام وکیل کی ہدایت پر کر رہا ہوں، کیس کے حوالے سے کوئی بات نہیں کروں گا۔
واضح رہے کہ ایف آئی اے نے مونس الہیٰ کے خلاف منی لانڈرنگ کا مقدمہ درج کر رکھا ہے ۔