آنجہانی سدھو موسے والا کی پنجاب کے ضمنی انتخاب میں انٹری
پی ٹی آئی کے وائس چیئر مین شاہ محمود قریشی کے فرزند زین قریشی نے ضمنی الیکشن کی مہم میں اپنے بیرز پر سدھو موسے والا کی تصویر چھاپ دی
معروف بھارتی گلوکار آنجہانی سدھو موسے والا مرنے کے بعد بھی صرف بھارت ہی نہیں پاکستان میں بھی مقبول ہیں اور لوگ ان کیلیے پیدا ہونے والی ہمدردی کا زیادہ سے زیادہ فائدہ اٹھانے کی کوشش کررہے ہیں۔
سابق وزیرخارجہ اور پی ٹی آئی کے وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی کے بیٹے زین قریشی پی پی 217 ملتان سے ضمنی الیکشن میں حصہ لے رہے ہیں اور انہوں نے اپنی انتخابی مہم کیلیے تیار کردہ بینر میں آنجہانی سدھو موسے والا کی تصویر بھی شامل کرلی۔
یہ بھی پڑھیے
سدھو موسے والا کے قاتل بےنقاب ہوگئے
مودی سرکار نے سدھو موسے والا کے آخری گانے پرپابندی لگادی
زین قریشی کی انتخابی مہم میں آنے والی اس بڑی تبدیلی کو ٹوئٹر صارفین نے بھی محسوس کیا ہے۔ ایک ٹوئٹر صارف نے دعویٰ کیا ہے کہ 2018 میں زین قریشی نے اپنے انتخابی بینرز میں آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کی تصاویر چھپوائی تھیں لیکن اس مرتبہ سدھو موسے والا کی تصاویر چھپوائی ہیں۔
Shah Mehmood Qureshi’s son Zain Qureshi is contesting Multan by-election. In 2018 he had Faiz-Bajwa photos on his banners and this time it’s Sidhu Moose Wala (RIP). This has to be the biggest change of heart in the history of pak politics. pic.twitter.com/x5YnBZWv2V
— Rumpoptarts. (@rumpoptarts) June 28, 2022
ٹوئٹر صارف نے تصاویر کی اس تبدیلی کو پاکستانی سیاست میں آنے والی بڑی تعداد قرار دیا ہے۔