مونس الہیٰ سمیت دیگر ملزمان کی عبوری ضمانتوں میں 14 جولائی تک توسیع
بینکنگ کورٹ نے تفتیشی افسر کو آئندہ سماعت پر مکمل ریکارڈ کے پیش ہونے کی ہدایت کرتے ہوئے سماعت ملتوی کردی۔

بینکنگ جرائم کورٹ لاہور میں چوہدری مونس الٰہٰی کے خلاف منی لانڈرنگ کے مقدمہ پر سماعت ہوئی، چوہدری مونس الٰہی سمیت تین ملزمان کی عبوری ضمانتوں پر سماعت کے دوران عدالت میں مونس الہیٰ ،محمد خان بھٹی اور واجد احمد نے حاضری مکمل کروائی۔
تفتیشی افسر نے عدالت کو بتایا کہ ملزمان شامل تفتیش ہوچکے ہیں۔ جس پر عدالت نے استفسار کیا کہ آپ ٹائم ضائع کیوں کررہے ہو۔
یہ بھی پڑھیے
ضلع لیہ کا گاؤں 33 سال سے بجلی سے محروم
لاہور ہائیکورٹ کا مخصوص نشستوں سے متعلق فیصلہ عملدرآمد کا منتظر
تفتیشی افسر نے جواب دیا کہ مختلف افراد سے ریکارڈ طلب کیا ہے جس کے بعد تفتیشی مکمل ہو جائے گی 47 فیصد ریکارڈ موصول ہوچکا ہے۔
عدالت نے تفتیشی افسر کو آئندہ تفتیش مکمل کرنے کی ہدایت کردی اور ملزمان کی عبوری ضمانت 14 جولائی تج منظور کرلی۔
ایف آئی اے بنکنگ کورٹ میں چوہدری مونس الہی کی مختصر گفتگو میں کہا کہ ضمنی انتخابات کے لیے اچھی تیاری ہے ، ضمنی انتخابات میں مسلم لیگ ق کمپین کر رہی ہے، صورتحال اچھی جا رہی ہے اللہ کا فضل ہے۔
صحافی کا سوال۔۔ کیا چوہدری پرویز الہٰی وزیر اعلی بن جائیں گے؟ چوہدری مونس الہی نے جواب دیا کہ جی انشاءاللہ ضرور بنے گے۔