حمزہ شہباز کو بجلی مفت فراہم کرنے کا اعلان مہنگا پڑ گیا، الیکشن کمیشن میں طلب

وزیراعلیٰ پنجاب نے 4 جولائی کو ایک پرس کانفرنس کے دوران 100 یونٹ بجلی استعمال کرنے والے گھریلو صارفین کے لیے مفت بجلی کا اعلان کیا تھا۔

الیکشن کمیشن آف پاکستان نے پنجاب ضمنی انتخابات کے حوالے سے ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر وزیر اعلی پنجاب حمزہ شہباز شریف کو نوٹس جاری کرکے 7 جولائی کو جواب طلب کر لیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق الیکشن کمیشن آف پاکستان نے پنجاب کے 20 حلقوں میں انتخابات کے شیڈول کا اعلان 25 مئی ، 2022 کیا تھا۔

یہ بھی پڑھیے

کمر توڑ مہنگائی نے عوام کا جمہوری نظام پر سے اعتماد اٹھادیا

حمزہ شہباز شریف کی پنجاب کے ضمنی انتخابات میں بلواسطہ انٹری

الیکشن کمیشن کے جاری کردہ ضابطہ اخلاق کے مطابق کوئی سرکاری عہدیدار، منتخب نمائندہ یا حکومتی عہدیدار الیکشن شیڈول کے اعلان کے بعد ان حلقوں میں کسی ترقیاتی اسکیم کا اعلان نہیں کرسکتا۔

الیکشن کمیشن حمزہ شہباز
ecp notice

الیکشن کمیشن نے مذکورہ نوٹس وزیر اعلی پنجاب حمزہ شہباز شریف کے ” روشن گھرانہ پروگرام ” کے تحت بجلی صارفین کے لئے 100 یونٹ سبسڈی ریلیف پیکج کے حوالے سے دیا ہے۔

یاد رہے کہ ریلیف پیکج کا اعلان وزیر اعلی پنجاب کی جانب سے  4 جولائی 2022 کو کیا گیا جبکہ الیکشن شیڈیول 25 مئی 2022 کو جاری کیا گیا تھا۔

متعلقہ تحاریر